فیڈرل پبلک سروس کمیشن اردو ٹیسٹ
Federal Public Service Commission Urdu Test 2021,
فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں ہونے والا لیکچرار کا ٹیسٹ مع جوابات(صرف اُردو حصہ)
کاوش: محمد وسیم آزاد (ٹیسٹ دہندہ)
نوٹ: اصلاح کی گنجائش ہے
1۔دست گیر کرنا
جواب: معاونت کرنا
2۔اٹاری کے معنی
جواب بالاخانہ
3۔دل خون کرنا
جواب بے حد مجنت کرنا
4۔اخوان الصفا کے معنی
پاک دل والے لوگ
5۔باج دار کے معنی
ماتحت رعایا
6۔جوڑ چڑھنا
جواب تدبیر کارگر ہونا
7۔اپنا کتا باندھو ہم بھیک سے باز آئے
جواب نفع نہ پہنچاؤ تو دُکھ بھی نہ دو
8۔چوٹ لگی____کی توڑیں گھر کی اینٹ/سل
جواب پہاڑ
9۔باڑ ہی جب ____ کھائے تو رکھوالی کون کرے
جواب کھیت
10۔گھر کا راستہ سمجھنا
جواب کسی کام کو نہایت آسان سمجھنا
11۔جبہ سائی کے معنی
جواب منت سماجت کرنا
12۔آل احمد سرور نے خطوط غالب کس نام سے مرتب کیے
جواب عکسِ غالب
13۔لکھنو اور دہلی دونوں کا نمائندہ شاعر کون ہے
جواب مصحفی (غیر مستند)
14 میر کے کلام کا انتخاب کس شاعر نے کیا؟
جواب ناصر کاظمی
15۔وہ اسم جو نہ خود کسی سے بنا ہو نہ اس سے کوئی اسم بن سکے
جواب اسم جامد
16۔شیخ اکرام نے کس کتاب میں حالی کا ذکر کیا
جواب موجِ کوثر
17ہے مشہور زمانہ میں نام حالی۔۔۔۔۔۔یہ رباعی مولانا حالی پر کس نے لکھی؟
جواب اقبال نے فی البدیہہ کہی تھی
18۔ساقی نامہ کا میر نمبر کس نے مرتب کیا
جواب محمد حسن عسکری
19۔ایسا شاگرد استاد کو محقق اور محقق کو محقق تر بنا دیتا ہے اقبال کے بارے یہ کس نے کہا؟
جواب آرنلڈ
20۔محاورہ کون سے معنی دیتا ہے
جواب مجازی
21۔ ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔ
کیا _____ محبت سے اس آرام طلب کو
خالی جگہ میں کیا آئے گا
جواب ربط
22۔اقبال 1934 میں کس تنظیم کے صدر بنے؟
جواب انجمن حمایت اسلام
23۔میر اپنی شادی کے موقع پر کس کی دعوت پر مدعو کیے گئے؟
جواب نواب آصف الدولہ
24۔"اردو ادب میں طنز و مزاح اور ہم عصر رجحانات" کس کی تصنیف ہے؟
جواب پروفیسر قمر رئیس
25۔جملہ میں دو اجزاء پائے جاتے ہیں ایک مبتدا دوسرا۔۔۔۔؟
جواب خبر
26۔"اردو قواعد" کے مصنف کون ہیں؟
جواب شوکت سبزواری
27۔"غالب شخص اور شاعر" کس کی تصنیف ہے؟
جواب مجنوں گورکھ پوری
28۔"اقبال کی اردو نثر" کس کی تصنیف ہے؟
جواب عبادت بریلوی
29۔سپاہ گری کے____فن ہیں. خالی جگہ؟
جواب چھتیس.
30۔مندرجہ ذیل میں کون میر کے خانوادے کا شاعر ہے؟
جواب: صفی لکھنوی (غیر مستند)
31۔ اسم کی ایک حالت تو توصیفی ہوتی ہے دوسرے کون سی ہوتی ہے؟
جواب خبری
32۔"دشوار عمل" میں "دشوار" قواعد کی تو سے کیا ہے؟
جواب اسم صفت
33۔"عود ہندی" کس چیز کا مجموعہ ہے؟
جواب غالب کے خطوط کامجموعہ
34۔غالب نے 1857 کے حالات کس کتاب میں لکھے؟
جواب دستنبو
35۔مسدس حالی کا اشاعت ؟
جواب 1879ء
36۔ایسی نظم جس کے ہر شعر کا قافیہ اور ردیف الگ ہو کیا کہلاتی ہے؟
جواب مثنوی
37۔اقبال نے نکلسن سے کہاں ملاقات کی؟
جواب کیمبرج
38"اسرار خودی" کا ترجمہ کس نے کیا؟
جواب پروفیسر نکلسن
39۔"غالب کا مقدمہ پنشن" کس کی کتاب ہے؟
جواب ڈاکٹر انیس ناگی
40۔جس نظم کے ہر بند مین پانچ مصرعے ہوں کیا کہلاتی ہے؟
جواب مخمس
41۔"کلیات میر" کے مرتب ہیں؟
جواب عبدالباری آسی
42۔"تفہیم غالب" کس نے لکھی؟
جواب شمس الرحمان فاروقی
43۔"نوائے سروش" کے مصنف ہیں؟
جواب غلام رسول مہر
44۔"میزان اقبال" کے مصنف ہیں؟
جواب پروفیسر منور
45۔اقبال کو سر کا خطاب کس سن میں ملا؟
جواب 1923ء
46۔"جاوید کے نام" کس مجموعہ میں شامل ہے؟
جواب بالِ جبریل
47۔اقبال کی پہلی بیوی کا نام کیا تھا؟
جواب کریم بیگم
48۔اقبال پہلی بار یورپ کب گئے؟
جواب 1905ء
49۔غالب کا سن وفات کیا ہے؟
جواب 1869ء
50۔دل کی ویرانی کا کیا مذکور
یہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
۔۔۔۔۔۔کس کا شعر ہے
جواب میر تقی میر
51۔جاتا ہے یار تیغ بکف____ کی طرف
اے کشتۂ ستم تری غیرت کو کیا ہوا
خالی جگہ میں کیا آئے گا
جواب غیر
52۔مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اڑتے جاتے ہیں
مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں۔۔۔۔شاعر کا نام؟
جواب علامہ محمد اقبال
53۔"محاسن خطوط غالب" کس کی تصنیف ہے؟
جواب غلام حسین ذوالفقار
54۔"میر کی شعری لسانیات"" کس کی کتاب ہے؟
جواب قاضی افضال حسین
55۔"اگر اللہ نے بروز قیامت پوچھا کہ کیا لائے ہو تو میں کہوں گا مسدس حالی"۔یہ کس کے الفاظ ہیں؟
جواب سرسید احمد خان
56۔"بلاد اسلامیہ" کس مجموعہ کلام میں ہے؟
جواب بانگِ درا
57.دل مجھے اس گلی میں لے جا کر
اور بھی خاک میں ملا لایا. ۔۔۔۔۔شعر کا خالق؟
جواب میر تقی میر
58۔"اردو اور پنجابی کے صرف و نحو بہت حد تک آپس میں ملتے ہیں"۔۔یہ کس کا قول ہے؟
جواب حافظ شیرانی صاحب
59۔"سر گزشت اقبال" کس کی کتاب ہے؟
جواب عبدالسلام خورشید
60۔ہستی کا اعتبار بھی___نے مٹا دیا
کس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے
خالی جگہ؟
جواب غم
61۔کیا بندگی میری سی بندہ کرے گا کوئی
جانے ہے خدا اس کو میں تجھ کو خدا جانا۔۔۔شاعر کا نام؟
جواب میر تقی میر
62عشق معشوق عشق عاشق ہے
یعنی اپنا ہی مبتلا ہے عشق۔۔۔شاعر کا نام؟
جواب میر تقی میر
63۔گو فکرِ خداداد سے روشن ہے زمانہ
آزادیِ ____ہے ابلیس کی ایجاد
خالی جگہ میں لفظ لگا کر شعر مکمل کریں
جواب افکار
64۔ایسا فعل جس میں کسی کام کے نہ کرنے یا ہونے کا ذکر ہو کیا کہلاتا ہے؟
جواب فعل نہی
65۔"غالب معنی آفرینی،جدلیاتی وضع،شنیتا اور شعریات" کس کی تصنیف ہے؟
جواب گوپی چند نارنگ
66۔صبح،شام،کل,پرسوں قواعد کے لحاظ سے کیا ہیں؟
جواب اسم ظرف زماں
67۔غالب مشکل پسندی میں کس سے متاثر تھے؟
جواب بیدل
68۔مثنوی "معاملاتِ عشق" کے مصنف؟
جواب میرتقی میر
69.سادگی و پرکاری بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا
کس کا شعر ہے؟
جواب مرزا غالب
70. مخزن کے پہلے شمارے میں اقبال کی کونسی نظم شائع ہوئی؟
جواب ہمالہ