اردو پی ایچ ڈی ٹیسٹ 2021
ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور
پی ایچ ڈی اردو ٹیسٹ۔
منعقدہ 05-10-2021
1.اقبال کا شعری مجموعہ جسے انہوں نے دور حاضر کے خلاف اعلان جنگ کہا؟
2۔1923 کو علامہ اقبال کو حکومت کی طرف سے کونسا خطاب ملا
3۔لاہور نامہ" کے عنوان سے کون کالم لکھتا رہا؟
4۔"اردو کی نثری داستانیں"کا مصنف؟
5۔"شکوہ جواب شکوہ اقبال کے کون سے مجموعہ میں شامل ہے؟
6۔"مہالکشمی کا پل"کس کا افسانہ ہے
7۔پریم چند کے سود کے موضوع پر لکھے گئے افسانوں میں سے نمائندہ افسانہ؟
8۔احمد ندیم قاسمی پر منٹو کا کون سا افسانہ کو ادب لطیف میں شامل کرنے پر مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا
9۔مرثیہ میں حریف کو مرعوب کرنے کے لیے اپنے نسب کی تعریف کرنا کہا کہلاتا ہے
10۔'عقد ثریا" کے مصنف کانام
11۔پیام مشرق کتنے حصوں پر مشتمل ہے
12۔اے۔۔۔۔۔۔۔تکلف میں ہے تکلیف سراسر(مصرع مکمل کریں
13۔سر سید سے اگر معقولات الگ کرلیے جائیں تو باقی کچھ نہیں رہتے کس کا قول ہے
14۔اقبال کی مثنویاں"گلشن راز جدید"اور"بندگی نامہ"کون سے مجموعہ میں ہے
15۔زندگی ہے یا کوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے(مصرع مکمل کریں)
16۔انتظار حسین کے کون سے افسانہ میں شہزادہ انسان سے مکھی بن جاتا ہے
17۔حجاب امتیاز کا اولین افسانہ؟
18۔غالب کی پہلے دور کی شاعری میں مشکل پسندی کس شاعر کے تتبع کی وجہ سے ہے
19۔جادو ہیں تیرے نین۔۔۔۔۔۔۔۔سوں کہوں گا(مصرع مکمل کریں)
20۔ بہار عجم لغت کس نے مرتب کی
21۔پہلا مزاحمتی شاعر کا نام
22۔متن میں شامل اقوال و اشعار اور آیات کی نشان دہی کیا کہلاتا ہے
23۔حیدر بخش حیدری کی کون سی کتاب فورٹ ولیم کالج کے نصاب میں شامل رہی
24"شعر الہند"کے مصنف کا نام
25۔"دیوان غالب کو کس نے الہامی کتاب کہا
26۔"حسن آباد کی کہانی"کس افسانہ میں ہے
27۔دہلویت اور لکھنویت کا توازن کس شاعر میں قائم ہوتا ہے
28۔غالب صریر خامہ۔۔۔۔۔۔۔۔ہے(خالی جگہ پر کریں
29۔اردو شاعری کا تہزیبی و فکری پس منظر"کس کی تصنیف ہے
30۔"مبادیات تحقیق"کے مصنف کا نام
31۔تذکرہ"خوش معرکہ زیبا"کا مصنف؟
32۔انجمن پنجاب کے تحت منعقدہ ایک مشاعرے کا عنوان؟
33۔مسودے پر نظر ثانی کے بعد صاف کیا ہوا نسخہ کیا کہلاتا ہے
34۔جان گل کرسٹ کتنے دیر فورٹ ولیم کالج میں رہے
35۔"دیوان زادہ"کے مرتب و مدون کا نام
36۔ابلیس کی مجلسِ شوریٰ میں مشیروں کی تعداد کتنی ہے
37۔مثنوی "خواب و خیال"کا مصنف
38۔تخلیق کا وہ حصہ جسے مصنف خود خارج کرے کیا کہلاتا ہے
39۔"تذکرہ گلشنِ بے خار"کس کی تصنیف ہے
40۔اردو میں سب سے کامیاب نفسیاتی ناول کا نام
41۔جانوروں کے ذریعے انسانوں کو درس اخلاقیات دینے ولی حکایات پر مشتمل کون سی کتاب ہے
42۔"تاریخ اودھ"کے مصنف کا نام
43۔ڈرامہ"رستم و سہراب"میں توران کے بادشاہ کا نام کیا ہے
44۔اقبال نے دورہ ہسپانیہ کے دوران کون سی نظمیں لکھیں
45۔ڈرامہ رستم و سہراب کے کتنے ابواب ہیں
46۔"عجائب القصص" کے مصنف کا نام
47۔غلام ہمدانی مصحفی کے تذکرہ"تذکرہ ہندی"کا مرتب کرنے والے کا نام