اردو جنرل معروضی پارٹ ٹو
اردو ادب میں کچھ اصطلاحات، دیوان،اصطلاح میں ’’دیوان‘‘ کسی شاعر کی تخلیقات کے اس مجموعے کو کہتے ہیں، جس میں حروف تہجی کے اعتبار سے ردیف وار کلام شامل کیا جاتا ہے۔ اشاعت سے پہلے جو چیز بیاض ہے، اشاعت کے بعد وہی چیز دیوان ہے۔ دیوان کی جمع ’’دواوین‘‘ ہے اور ’’بیاض‘‘ اُس کاپی یا ڈائری کو کہتے ہیں جس میں شاعر اپنے اشعار نوٹ کیا کرتا ہے۔ مثلا دیوان غالب
اردو ادب میں کلیات کا لفظ بہ طورِ واحد مستعمل ہے۔ کلیات وہ شعری مجموعہ ہے جس میں شاعر کا کُل کلام جمع کرکے شائع کر دیتا ہے۔ جیسے فیض احمد فیضؔ نے اپنے تمام مجموعوں کو اکھٹا کرکے کتاب’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کے نام سے اپنی زندگی ہی میں شائع کر دیا تھا۔مثلا ’’کلیاتِ غزلیاتِ میرؔ‘‘ میں میرؔ تقی میر کے چھے کے چھے دواوین کو یکجا کر دیا گیا ہے جب کہ ’’کلیاتِ نظمیاتِ میرؔ‘‘ میں میرؔ کی غزلیات کے علاوہ ان کی باقی تمام اصناف پر مشتمل کلام شامل ہے۔ اسی طرح حسرت موہانی کے بارہ دواوین ہیں جن کو یکجا کرکے کلیاتِ حسرتؔ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
(’’اصنافِ نظم و نثر‘‘ از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ 30 سے انتخاب)
شعر کے لفظی معنی جاننا کے ہیں
در تعریف شہر سورت ولی دکنی کی مثنوی ہے
ولی دکنی کے فارسی رسالے کا نام نورالمعرفت ہے
نکات الشعرا میں میر نے ولی کو شیطان سے زیادہ مشہور کہا ہے
ولی دکنی مغل باد شاہ اورنگزیب کا ہمعصر تھا
فیض علی اور میر کلو عرش میر تقی میر کے بیٹے ہیں
علم الکتاب کا بنیادی موضوع تصوف کے رموز ہیں
درد نے تلواروں کی ابداری نشتروں میں بھی بھر دی مولانا آزاد کا قول ہے
اکبر ثانی نے ذوق کو خاقانی ہند جبکہ بہادر شاہ ظفر نے ملک الشعراء کا خطاب دیا
دعائے صبح غالب کی مثنوی ہے
اردو کا پہلا شاعر
امیر خسرو
حافظ محمود شیرانی کی تحقیق کے مطابق اردو کا پہلا شاعر مسعود سعد سلمان
قلی قطب شاہ اردو کے پہلا صاحب دیوان شاعر ہے جس نے اپنا دیوان الف بائی ترتیب میں مرتب کیا ہے۔
اردو شاعری کا پہلا دور امیر خسرو سے شروع ہوتا ہے۔
جنھوں نے ایہام گوئی کی تحریک کا خاتمہ کیا ان میں خان آرزو اور مظہر جان جاناں کے نام سرفہرست ہیں۔
اردو شاعری کا دوسرا دور میر تقی میر سے شروع ہوتا ہے جسے اردو شاعری کا عہد زریں بھی کہتے ہیں
اس دور کے شعراء میں میر،سودا،ددر ،سوز اور میر انیس کے نام سرفہرست ہیں۔
دیوان زادہ شاہ حاتم کا دیوان ہے۔
اردو شاعری میں تصوف کے امام خواجہ میر درد ہیں۔
سودا اردو کے پہلے قصیدہ نگار ہیں۔
مرزا رفیع سودا نے 91 مرثیے اور 43 قصائد لکھے ہیں۔
مصحفی کے 8 دیوان ہیں
آتش مصحفی کے شاگرد ہیں
آتش کو دبستان لکھنو کا نمائندہ شاعر تسلیم کیا جاتا ہے۔
پنڈت دیا شنکر نسیم آتش کے شاگرد ہیں ان کی مثنوی گلزار نسیم ہے۔
اقبال نے سب سے زیادہ مثنوی میں شاعری کی ہے۔
اردو شاعری میں زیادہ سرمایا غزل کا ہے۔
اردو کی پہلی نظم چکی نامہ ہے۔
معاملہ بندی
اپنے معشوق کے عضاء کو نمایاں کر کے بیان کرنا ۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
مومن کے اس شعر پر غالب نے کہا تھا تم میرا پورا دیوان لے لو اور یہ شعر فردا میرے نام کردو۔
نورتن سے مراد سرید احمد خان کے نو ساتھی ہیں۔
اردو کا قومی شاعر
حالی
پاکستان کا قومی شاعر
اقبال
جدید نظم کا بانی
ان کی پہلی جدید نظم ؟؟؟؟
1974 میں لکھی
الطاف حسین حالی
شب برات محمد حسین آزاد کی پہلی جدید نظم ہے۔
انجمن پنجاب کی مشاعروں کی ابتدا 1974 میں ہوئی ۔
ترقی پسند تحریک کا آغاز لندن سے ہوا ۔ہندوستان میں اس تحریک کا آغاز 1936 میں ہوا جس کی صدارت منشی پریم چند نے کی ہے۔
ارد و کے پہلے شاعر ( امیر خسرو)
طوطی ہند. ( امیر خسرو)
اردو کی پہلی کتاب. ( سب رس )
اردو کے پہلے رباعی گو. (ملاوجہی)
پہلے نوبل انعام یافتہ. (رابندر ناتھ ٹیکور)
اردو کی پہلی شاعرہ (ماہ لقابائی چندہ)
اردو نظم کے پہلے شاعر. . (نظیر اکبر آبادی)
پہلے صاحب دیوان شاعر (قلی قطب)
پہلی صاحب دیوان شاعرہ (ماہ لقابائی چندہ)
اردو کے پہلے مورخ (رام بابو سکینہ)
اردو کا پہلا ناول. (مراۃالعروس)
اردو کا پہلا فسانہ. (سوزوطن)
اردو کے پہلےہندو شاعر. ( نام دیو )
اردو کی طویل ترین نظم. (مدوجزر اسلام)
دنیا کی طویل ترین نظم. (مہا بھارت)
اردو کا پہلا اخبار. ( جام جہاں نما)
پہلے قصیدہ اور مراثیہ گو. (فضلی)
اردو کے پہلے ناول نگار (ڈپٹی نزیر احمد)
اردو کے پہلےافسانہ نگار (پریم چند)
اردو کا پہلا ڈرامہ. (اندرسبھا )
پشتو کے پہلے شاعر. (امیر کروڑ )
اردو کے پہلے ہجو گو. (رفیع الدین )
اردو کے پہلے صوفی شاعر. (خواجہ میر درد)
بچوں کے پہلےاردو شاعر. (اسماعیل میرٹھی)
اردو کے پہلے مضمون نگار. (سر سید احمد خان)
اردو کے پہلے انشائیہ نگار (سر سید احمد خان )
اردو کا پہلا ڈرامہ نگار. (امانت لکھنوی)
#اردو_ادب شعارکے حوالےسے چند معلومات
1۔ پہلے مشہور شاعر ۔ (امیر خسرو)
2۔ پہلے صاحب دیوان شاعر ۔ (محمد قلی قطب شاہ)
3۔ پہلے صوفی شاعر ۔ (میر درد)
4۔ پہلے ناول نگار ۔ (ڈپٹی نذیر) احمد (مراۃ العروس)
5۔ پہلے افسانہ نگار ۔ (پریم چند )
6۔ پہلے نثر نگار ۔ ملا وجہی (سب رس)
7۔ قصیدے کی ابتداء ۔ محمد (رفیع سودا)
8۔ پہلے مضمون نگار ۔ (سید احمد خان )
9۔ سفرنامہ کا آغاز ۔( یوسف کمبل پوش)
10۔ خطوط نگاری کا آغاز ۔ مرزا غالب (عود ہندی)
11۔ خاکہ نگاری کا آغاز ۔ (فرحت اللہ بیگ)
12۔ ملی و قومی شاعری ۔ (الطاف حسین حالی)
13۔ پہلے ڈرامہ نگار ۔ امانت لکھنوی (اندر سبھا)
14۔ سوانح نگاری ۔ (الطاف حسین حالی)
15۔ عوامی شاعر ۔ (نذیر اکبرآبادی )
16۔ شاعر انقلاب + شاعر اعظم ۔ (جوش ملیح آبادی)
17۔ مصور غم۔ (علامہ راشد الخیری)
18۔ مصور حقیقت ۔ (علامہ اقبال)
19۔ شاعر اسلام ۔ (حفیظ جالندھری)
20۔ تاریخی ناول۔ (نسیم حجازی )
21۔ علم الاقتصاد ۔ (علامہ اقبال) کی پہلی نثری کتاب
22۔ اردو کا عمر خیام۔ (ریاض خیر آبادی)
23۔ اردو کا شیکسپیئر ۔( آغا حشر کاشمیری )
24۔ طوطی ہند۔ (امیر خسرو)
25۔ پہلے تنقید نگار۔ مولانا الطاف حسین حالی (مقدمہ شعر و شاعری )
26۔ خدائے سخن شاعر ۔ (میر تقی میر)
27۔ غالب سے پہلے دربار سے منسلک شاعر ۔ (ذوق)
28۔ علامہ اقبال کی پہلی نظم ۔ (ہمالہ )
29۔ علامہ اقبال کا پہلا اردو شاعری مجموعہ ۔ (بانگ درا)
30۔ علامہ کا اردو اور فارسی پر مشتمل 31شاعری مجموعہ ۔ (ارمغان حجاز )
32۔ نظم ساقی نامہ ۔( علامہ اقبال )
33۔ اردو کا لفظی مطلب ۔( لشکر )
34۔ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے
35۔ ریختہ کا مطلب ۔ (ایجاد کرنا)
36۔ ریختی شاعری ۔( زنانہ شاعری )
37۔ مغل دور کی سرکاری زبان ۔ (فارسی)
38۔ اردو کی ترویج، انگریزوں نے فورٹ ولیم کالج قائم کیا
39۔ اردو نثر کا آغاز ۔ (فورٹ ولیم کالج)
40۔ اردو دفتری زبان بنی۔ (1832)
41۔ آب گم کس۔( مشتاق احمد یوسفی )
42۔ نیرنگ خیال۔( محمد حسین آزاد )
43۔ آب حیات ۔( محمد حسین آزاد )
44۔ کپاس کا پھول ۔( احمد ندیم قاسمی )
45۔ قرآن مجید کا پہلا اردو ترجمہ ۔ (شاہ رفیع الدین 1786)
46۔ قرآن مجید کا پہلا بامحارہ اردو ترجمہ ۔ (شاہ عبدالقادر 1790)
47۔ شعراء کی چپقلش تھی۔ انشاء اور جرات
48۔ سراوادی سینا۔ (فیض احمد فیض )
49۔ دست صبا ۔( فیض )
50۔ نقش فریادی۔ (فیض)
51۔ غبار ایام۔( فیض )
52۔ دست تہہ سنگ ۔ (فیض)
53۔ فسانہ عجائب ۔( رجب علی بیگ )
54۔ ماہ تمام ۔ (پروین شاکر)
55۔ صدر برگ ۔ (پروین شاکر )
56۔ روزنامہ جنگ کے بانی۔ (میر خلیل الرحمٰن )
57۔ رباعی کا سب سے بڑا شاعر ۔ (عمر خیام)
58۔ بازار حسن۔( پریم چند)
59۔ آنگن ۔ (خدیجہ مستور )
61۔ راجہ گدھ ۔( بانو قدسیہ)
62۔ میر انیس ۔ (مرثیہ نگاری)
63۔ شہر آشوب ۔ (ظفر علی خان)
64۔ تلمیح ۔( تاریخی اشارہ )
65۔ ڈرامہ، اندھیرا اجالہ۔( یونس جاوید)
66۔ آرام و سکون ۔( امتیاز علی تاج )
67۔ ترقی پسند تحریک ۔( 1936)
68۔ ترقی پسند تحریک کی بنیاد ۔( مارکس ازم)
69۔ آگ کا دریا ۔ (قرت العین حیدر)
70۔ رباعی ۔ (چار مصرعے)