Books of Sir Syed Ahmed Khan
سر سید احمد خان
انیسویں صدی کے برطانوی ہندوستان میں ایک ہندوستانی مسلمان مصلح، فلسفی، اور ماہر تعلیم تھے۔ اس کے بارے میں کچھ معلومات یہ ہیں:
پیدائش: 17 اکتوبر، 1817، دہلی، ہندوستان میں
وفات: 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ، ہندوستان میں
قائم کی گئی تنظیمیں: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،
علی گڑھ موومنٹ، ایم اے او کالج، اور مزید
تعلیم: ایسٹ انڈیا کمپنی کالج
متاثر: محمد بن عبد الوہاب، جان لاک، تھامس پین، اور مزید تدفین کی جگہ: علی گڑھ، انڈیا
سر سید احمد خان نے ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور مسلمانوں میں جدید تعلیم کو فروغ دیا۔ ان کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے اور منایا جاتا ہے۔
کتابیات سر سید احمد خان
سر سید احمد خان نے کئی درجن کتابیں اور سینکڑوں مضامین لکھے، مستقل تصانیف (کتب و رسائل) کی تعداد اکتیس (31) ہے۔ چار کتابیں ترجمہ کیں، چار کتابیں کی تصحیح و تدوین کا کام کیا۔ دو کتابیں جو قسط وار مضامین کی صورت میں شائع ہو چکی تھیں ان کو دوسروں نے کتابی شکل دی۔
وفات سرسید کے بعد دو کتابیں نامکمل تصانیف کی صورت شائع کی ہوئیں، بعد میں آپ کے مختلف مضامین کے مجموعے بہت سے لوگوں نے شائع کروائے ہیں۔
سدسید کی کتابوں کے ترجمے ان کی حیات ہی میں فرانسیسی، انگریزی، فارسی اور اردو میں ہونے لگے تھے۔ بعد وفات سرسید کے مکتوبات کے مجموعے بھی منظر پر آئے۔
مستقل تصانیف درج ذیل ہیں
سر سید کی مستقل تصانیف کی تعداد اکتیس ہے۔ یہ فہرست زمانی ترتیب سے ہے۔
نثری کتاب جام جم فارسی 26 مختصر حالات سلاطین دہلی 1840ء چھاپہ خانہ مستقر الخلافہ اکبر آباد
نثری کتاب جلا القلوب بذکرالمحبوب اردو 64 سیرت نبوی 1843ء لیتھو گرافک پریس، دہلی
نثری کتاب آثارالصنادید - 612 دہلی اور نواح کی عمارتوں اور شخصیتوں کا بیان 1847ء مطبع سید الاخبار، دہلی
نثری کتاب قول متین در ابطال حرکت زمین - 28 حرکت زمین کے تصور کے رد میں 1848ء مطبع سید الاخبار، دہلی
نثری کتاب کلمۃ الحق 12 پیری مریدی 1949ء -
نثری کتاب راہ سنت در رد بدعت - 42 معروف وہابی خیالات کی تائید - -
نثری کتاب سلسلۃ الملوک - 69 دہلی کے حکمرانوں کے احوال کی پانچ ہزار سالہ فہرست 1852ء شرف المطابع، دہلی
نثری کتاب سرکشی ضلع بجنور - 154 تاریخ ضلع بجنو سنہ ستاون 1858ء مفصلائٹ پریس، آگرہ
نثری کتاب اسباب بغاوت ہند انگریزی 62 1857ء کی جنگ آزادی کے اسباب 1859ء مفصلائٹ پریس، آگرہ
نثری کتاب کتاب فقرات فارسی 8 مبتدیوں کے لیے درسی کتاب 1860ء مطبع مسز ایڈیورڈ میرٹھ
نثری رسالہ خیر خواہ مسلمانان اردو و انگریزی 3 حصے (82+100+92) سنہ ستاون میں انگریزوں کے وفادار مسلمانوں کی خدمات کے مستند تذکرے 1860ء-61 مفصلائٹ پریس، آگرہ
نثری کتاب تبئین الکلام فی تفسیر التوراۃ والانجیل علیٰ ملۃ الاسلام اردو و انگریزی 3 حصے (406+368+128) کتاب پیدائش و متی کی انجیل کی تفسیر 1862ء-65 پرائیوٹ پریس
نثری کتاب احکام طعام اہل کتاب اردو 90 اہل کتاب کے کھانوں کا جواز 1868ء مطبع منشی نول کشور، کان پور
خطبات احمدیہ انگریزی 463 سوانح و سیرت محمدی 1870ء trubner & Co, London
رسالہ دربیان قدیم دیہی ہندوستان اردو 59 عنوان سے ظاہر ہے 1878ء مطبع سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ
تفسیر القرآن وہدیٰوالفرقان اردو 7 جلدیں، 1600+ تفسیر قرآن 1880ء-95ء علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ پریس