معلومات ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
Urdu and parsi poetr,
Doctor Allama Muhammad Iqbal
اردو ادب کا اور شاعر اسلام،مفکر اسلام، ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کے کچھ معلومات ملاحظہ فرمائیں۔
ولادت اقبال، 9 نومبر1877ء بمطابق 03 ذیقعد 1294ھ دن جمعۃالمبارک،
علامہ محمد اقبال بن شیخ نور محمد بن شیخ محمد رفیق بن شیخ جمال الدین۔۔
علامہ اقبال آباؤ اجداد ایران سے کشمیر پھر اٹھارویں صدی میں سیالکوٹ دادا شیخ محمد رفیق آۓ۔
اقبال کے دادا کے تین بھائی
شیخ عبداللہ، عبدالرحمان، محمدرمضان تھے۔۔
اقبال کے گیارہ چچا تھے ایک کا نام شیخ غلام قادر تھا۔۔
اقبال کے والد کے قریبی دوست مولوی سید میر حسن تھا۔
شیخ نور محمد 17 اگست 1930ء میں 93 سال کی عمر میں فوت ھووے اور سلسلہ قادریہ سے منسلک تھے۔
اقبال کی والدہ امام بی بی 9نومبر1914ء کو فوت ھوئیں۔
علامہ اقبال نے 1899ء میں ایم اے فلسفہ میں تھرڈ ڈویژن لی مگر اکیلا طالبعلم ہونے کیوجہ سے فرسٹ پوزیشن لیکر گولڈ میڈل لیا۔۔
علامہ اقبال ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر اس لیے منتخب نہ ہوسکے کہ میڈیکل ان فٹ تھے۔۔
علامہ اقبال نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی1892ء میں کریم بیبی سے کی، دوسری سردار بیگم، تیسری مختار بیگم۔
پہلی بیوی کریم بی بی سے آفتاب اقبال اور معراج بیگم ھووے۔
دوسری بیوی سردار بیگم سے جاوید اقبال اور بیٹی منیرہ بانو ھووے۔
جاوید اقبال دسمبر 1924ء اور منیرہ بانو 1930ء میں پیدا ھوئے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے دوبیٹے منیب اقبال اور ولید اقبال ہیں۔
آفتاب اقبال اردو، فلسفہ ، انگریزی کے پروفیسر اور وکیل بھی تھے۔۔
علامہ صرف ایک بھائی شیخ عطا محمد،اور چار بہنیں فاطمہ، طالع،کریم،زینب تھیں۔
آفتاب کے تین بیٹے آزاد اقبال،نوید اقبال،وقار اقبال تھے۔۔
یومِ اقبال پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اللّہ تعالیٰ مصور پاکستان کے درجات بلند فرمائے۔