لیکچرر اسلامیاتMCqs
Here are some of the best information about our beloved Prophet's family
سلسلہ سیرت طیبہ
ہمارے پیارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان کے بارے میں کچھ بہترین معلومات ملاحظہ فرمائیں
1) حضور کا جد امجد کا کیا نام ہے
جواب ۔۔قصی
2) حضور کے پردادا کا کیا نام ہیں
جواب۔۔ہاشم( اصلنام عمرو)
3) حضور کے دادا کا نام کیا ہیں
جواب۔۔عبدالمطلب(اصل نام عامر لقب شیبہ)
4) حضور کی پردادئ کا نام کیا تھا
جواب۔۔ سلمی بنت عمر
5)سلمی کا تعلق کس قبیلے سے تھا
جواب۔۔بنو نجار
6) حضور کی دادی کا کیا نام ہے
جواب۔فاطمہ بنت اسد
7) حضور کے دادا عبد المطلب کے کل کتنے بیٹے تھے
جواب۔۔ 10 متفق قول
8) سب سے بڑے بیٹے کا نام کیا تھا
جواب۔۔حارث
9) حضور کے چچاؤں کے نام بتائیں
جواب۔۔ابو طالب۔۔ حمزہ۔۔ عباس۔۔ ضرار۔۔ غیداق۔۔زبیر۔۔ حارث۔۔مغیرہ۔۔ ابو لہب۔۔
10) حضور کی کتنی پھوپھیاں تھے
جواب 6پھو پھدیاں
11) حضور کی پھوپھیاں کی نام بتائیں
جواب۔۔صفیہ۔۔ عاتکہ ۔۔ام حکیم۔۔۔برہ ۔۔اروی۔۔امیمہ
سوالات کویز مقابلہ بعنوان حضرت سعید بن زید
سوال نمبر :1
سعید بن زید رضی اللّه عنہ سابقون الاولون ایمان لانے والوں میں سے تھے اپؓ کے والد زید بن عمر، عبداللہ بن جھش، عثمان بن حارث،_امیمہ بنت عبدالمطلب اور ورقہ بن نوفل توحید کے قایل "حنفا" تھے۔۔۔ یہ بتاے حنفاء کس پیغمبر کے دین پر تھے؟
جواب۔دین ابرہیمی
سوال نمبر :2
حضرت عمر رضی اللّه عنہ حضرت سعیدؓ بن زید کے بہنوئی اور سالے تھے، سعیدؓ بن زید کی بہن حضرت عاتکہؓ (بیوہ عبداللہ بن ابی بکر) حضرت عمر کی نکاح میں تھی ۔سعید بن زید کے بیوی اور حضرت عمر رضی اللّه عنہ کی بہن کا نام کیا تھا ؟
جواب۔فاطمہ بنت خطاب
سوال نمبر :3
حضرت محمد ﷺ کو شہید کرنے کے ارادے سے نکلنے والے حضرت عمر رضی اللّه کو جب نعیم بن عبداللہ کے زریعے سعیدؓ بن زید اور اس کی بیوی فاطمہؓ بنت خطاب کے اسلام قبول کرنے کا پتہ چلا تو پہلے دونوں کو قتل کرنے ان کے گھر پہنچے ۔اس وقت کون سا صحابیؓ ان دونوں کو قرآن پڑھا رہے تھے ؟
جواب۔خباب بن ارت
سوال نمبر : 4
حضرت سعید بن زید رضی اللّه عنہ جنگ بدر کے معرکے میں شریک نہیں ہوئے تھے کیونکہ قریش کے تجارتی قافلے کے خبر لانے کے لئے آپ کو ایک دوسرے صحابی کے ہمراہ بھیجا گیا تھا ۔مال غنیمت میں دونوں کو شامل کیا گیا ۔
دوسرے جلیل القدر صحابیؓ کا نام کیا تھا ؟
جواب طلحہ بن عبیداللہ
سوال نمبر 5
حضرت سعیدؓ بن زید عشرہ مبشرہ میں شامل صحابی تھے۔۔۔ وہ حدیث جن میں ان دس خوش نصیب صحابہ کرامؓ کے جنتی ہونے کی خوشخبری ہے دو صحابہؓ سے روایت شدہ ہے ایک راوی خود حضرت سعیدؓ بن زید ہے دوسرا راوی کون ہے؟۔
جواب۔عبدالرحمن
سوال نمبر 6
حضرت سعیدؓ بن زید حضورؐ کے ساتھ تمام غزوات میں شامل تھے۔۔۔ پندرہ ھجری میں لڑی جانی والی مشہور جنگ "جنگ یرموک" میں حضرت سعیدؓ بن زید کس مشہور جنگجو صحابی کے قیادت میں لڑے؟
جواب۔۔ابو عبیدہ بن الجراح
سوال نمبر 7
جنگ یرموک میں شامل سپاہ سالارو میں خالدؓ بن ولید، ابوعبیدہؓ بن جراح،سعید بن زید رضی اللّه عنہ ، شراحبیلؓ بن حسنہ،عمروؓ بن عاص، یزیدؓ بن ابوسفیان شامل تھے ہرقل دشمن کے لشکر کے قاید تھے۔۔ جنگ یرموک کے نتیجے میں کونسی سلطنت مسلمانوں نے فتح کی؟
جواب۔۔دمشق اور شام
سوال نمبر8.
جنگ یرموک میں تین زخمی صحابہ کرام ؓ نے اخوت، احسان اور قربانی کی عظیم داستان رقم کی تھی۔۔ تین زخمی صحابہؓ جنہیں خود پانی کی ضرورت تھی مگر دوسرے ضرورت مند بھایی کے لیے پانی پیش کیے یہاں تک کہ تینوں بغیر پانی پیے شھید ہوگیے
۔۔۔ تین زخمی صحابہ کرامؓ سہیلؓ بن عمر (سفیر قریش۔۔۔صلح حدیبیہ)، حارثؓ بن ھشام، تیسرا صحابی رسولؐ کون تھے۔۔
جواب۔۔ عکرمہ
سوال نمبر : 9
حضرت امیر معاویہؓ کے عھد خلافت میں مدینے میں قیام کے دوران اک عورت نے گورنر مدینہ مروان بن حکم کو حضرت سعید بن زید رضی اللّه عنہ کے خلاف زمین قبضہ کرنے کی شکایت کی ۔ حضرت سعید نے ان کیلئے اندھے ہونے کی بد دعا کی جو قبول ہوئی۔بعد میں مدینے میں یہی بد دعا مشہور ہوئی ۔۔۔
۔عورت کا نام کیا تھا ؟
جواب۔۔ عروہ
سوال نمبر : 10
حضرت سعیدؓ بن زید نے ایمان لانے کے بعد بہت تکالیف جھیلے، مہاجر بھی ہوے ثابت قدمی کے پہاڑ بنے رہے۔۔۔ آخری ایام میں کس وادی میں قیام پذیر تھے
جواب۔۔۔ عقیق
سوال نمبر 11.
حضرت سعیدؓ بن زید مہاجرین اولین کے ساتھ مدینہ پہنچے،اور رفاعہ بن عبدالمنذر انصاری کے مہمان ہوئے کچھ دنوں کے بعد رسول اللہ ﷺ نے سعیدؓ بن زید کا بھایی چارہ کس انصاری صحابی سے کرایا تھا؟
جواب۔۔ رافع بن مالک
سوال نمبر : 12
جنگ صفین میں صحابہ کرام رضی اللّه عنہم 3 گروہوں میں تقسیم تھے ۔
1۔حضرت علی رض کے حامی
2۔حضرت عائشہ رضی اللہ کے حامی
3۔غیر جانبدار
حضرت سعید بن زید رضی کا موقف کون سا تھا ؟
جواب۔۔۔ غیر جانبدار
سوال نمبر 13..
حضرت فاطمہؓ بنت خطاب اور حضرت سعیدؓ بن زید امیر المومنین حضرت عمر بن خطابؓ کے قبول اسلام کا زریعہ بنے۔۔۔ خبابؓ بن ارت نے سعیدؓ کے گھر پہ حضرت عمرؓ کو کس سورت کی تلاوت کرایی۔؟
سورت طہ
سوال نمبر 14
حضرت سعیدؓ بن زید نے پچاس ھجری میں وفات پایی تھی۔۔ کس صحابی رسولؐ نے اپ کو غسل دی تھی؟
جواب۔۔ عبدااللہ بن عمر۔۔سعد بن آبی وقاص
سوال نمبر 15
حضرت سعید بن زید کا نماز جنازہ کس نے پڑھا تھا ؟
جواب عبدااللہ
سوال نمبر 16
حضرت سعیدؓ بن زید وادی عقیق میں وفات پاے تھے اپ کس شہر میں مدفون ہے؟
جواب مدینہ منورہ