خیبر پختون خوا پبلک سروس کمیشن اردو لیکچرار
Khyber Pakhtunkhwa Public Service Commission Urdu Lecturer Test,2022
1. اردو زبان مجموعی طور پر کن زبانوں سے مل کر بنی ہے؟
عربی، فارسی، ہندی
2.ریختی کے لغوی معنی؟
زنانہ اردو، اصطلاحی۔۔۔جس میں عورتوں کے جذبات کا اظہار انہی کی زبان میں کیا گیا ہو۔
3. تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جاؤ ہمیں۔۔۔
کس کا شعر ہے؟
قیصر الجعفری
4.غیروں سے کہا تم نے غیروں س سنا تم نے۔۔شعر کس کا ہے ؟
چراغ حسن حسرت
5.قصیدہ بردہ شریف کس کی تخلیق ہے؟
کعب ابن زبیر
6: صبر ایوب کیا گریہ یعقوب کیا ۔۔۔صنعت؟
صنعتِ تلمیح
7: احمد فراز کا پہلا مجموعہ کلام؟
تنہا تنہا
8:پنجاب کا صاحبِ اسلوب پرست؟
شکیب جلالی
9:نسخہ ہائے وفا کس کا مجموعہ کلام ہے؟
فیض احمد فیض
10:شب رفتہ کس کا مجموعہ ہے؟
مجید امجد
11: معراج اللعاشقین کس کی تصنیف ہے؟
بندہ نواز گیسو دراز
12:اردو کا پہلا شاعر کون؟
امیر خسرو، جدید تحقیق کے مطابق۔۔۔مسعود سعد سلمان
13:اردو کی پہلا شاعرہ کون؟
ماہ لقاء ،جدید تحقیق کے مطابق۔۔۔لطف النساء امتیاز
14:مرات الغیب کس کی تصنیف ہے؟
امیر مینائی
15:توارد کے لغوی معنی؟
داخل ہونا، اصطلاحی میں دو شاعروں کا باہم مضمون لڑجانا ہے۔
16:قطعہ میں اشعار کی تعداد؟
کم از کم دو۔۔۔زیادہ پر قدغن نہیں
17: رباعی کا بانی کسے کہا جاتا ہے؟
فارسی؛ عمر خیام۔۔۔اردو؛ ملاوجہی
18: واسوخت میں کس قسم کی شاعری پائی جاتی ہے؟
طنزیہ
19: ہجو میں کس قسم کی شاعری ہوتی ہے؟
جس میں شاعر کسی کی برائیاں بیان کرتا ہے۔۔۔
20:اقبال کا پہلا مجموعہ کلام؟
فارسی؛ اسرار خودی ۔۔۔اردو بانگ درا
21: ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے کس صنف کو اپنے اظہار کا وسیلہ بنایا ہے ؟
نظم کو
22: آپ کیا کہتے ہیں کہ شکیب جلالی کی موت کس طرح واقع ہوئی تھی؟
ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی
23: قافیہ کے بعد آنے والے الفاظ کیا کہلاتے ہیں؟
ردیف
24:شاعری کی کون سی صنف داستان کے قریب ترین ہے؟
مثنوی
25:جس شخص کی زندگی کے حالات زندگی اور تواریخ کے متعلق لکھی جانے والی مختصر تصنیف کیا کہلاتی ہے؟
سرگُزشت
26:علامتی افسانہ نگار کسے کہا جاتا ہے؟
انتظار حسین
27:کسی تقریب یا مشاعرے کا آنکھوں دیکھا حال سے کیا مراد؟
اسے روداد کہتے ہیں۔
28:کسی شخص کی تعریف و تحسین میں لکھی جانے والی صنف ؟
قصیدہ
29:رات کو رو رو کر صبح کیا۔۔۔صنعت؟
تضاد
30:حسن مطلع سے کیا مراد ہے؟
مطلع کے فوراًبعد آنے والا ہم قافیہ الفاظ و ردیف کو شعر کہتے ہیں۔
31:ریختی میں کس کا اظہار خیال پایا جاتا ہے؟
عورت کا
32:بیت الغزل سے کیا مراد ہے؟
غزل کا سب سے بہترین شعر
33: نظم کے ہر شعر کا قافیہ اگر جدا ہو کیا کہلاتی ہے؟
اسے مثنوی کہتے ہیں۔
34:مدوجزرو اسلام کا دوسرا نام؟
مسدس حالی
35:اردو شاعری کا پہلا دور کس شاعر سے شروع ہوتا ہے؟
امیر خسرو سے
36:غالب شکن کسے کہا جاتا ہے؟
یاس یگانہ چنگیزی
37:راجہ گدھ ناول کس کا ہے؟
بانو قدسیہ
38:اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر کون؟
قلی قطب شاہ
39:یہودی کی لڑکی کس ڈراما نگار کا کردار ہے؟
آغا حشر
40:خوجی کس ناول کا کردار ہے؟
فسانہ آزاد
41: فسانہ عجائب کس کا شاہ کار ہے؟
رجب علی بیگ سرور
42: ترقی پسند تحریک میں پہلا افسانوی مجموعہ کون سا شائع ہوا؟
انگارے
43: اردو ادب میں پہلی تنقیدی کتاب کا نام کیا ہے؟
مقدمہ شعر و شاعری از الطاف حسین حالی
44: جوش ملیح آبادی کا اصل نام؟
شبیر حسن خان۔