ppsc urdu lecturer past papers,
پنجاب اردو لیکچرار ٹیسٹ 2021
1-اردو صحافت کا اولین مرکز کون سا شہر ہے ؟
جواب :؛ کلکتہ
2- دہلی کب صحافت کا مرکز بنا ؟
جواب ؛ 1911
3- جام جہاں نما کب اور کس نے شائع کیا ؟
جواب ؛ 27 مارچ 1822 کو کلکتہ سے منشی سدا سکھ نے شائع کیا
4- جام جہاں نما کس سن تک جاری رہا ؟
جواب ؛ 18 مارچ 1888
5- جنوبی ہند کی اردو صحافت کے مصنف کون ہیں ؟
جواب : محمد افضل الدین اقبال
6- سر سید کے بھائی محمد خاں نے " سید الاخبار " فارسی میں جاری کیا یہ روزنامہ ،ہفت روزہ ، ماہنامہ یا پھر ششماہی تھا ؟
جواب : رسالہ ہفت روزہ ( آٹھ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ تھا )
7- صادق الاخبار دہلی سے 1854 میں جاری ہوا ۔جو کہ فارسی میں تھا ۔اس کے مدیر کون تھے ؟
جواب ؛ جمیل الدین ہجر
8- مولوی محمد باقر نے کب " دہلی اردو اخبار " کا اجرا کیا ؟
جواب ؛ 1836
9- آزاد کب " دہلی اردو اخبار " کے پبلشر بنے ؟
جواب ؛ 20 اکتوبر 1853
10- اردو صحافت انیسویں صدی میں کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ڈاکٹر طاہر مسعود
11- پنجاب کا پہلا اخبار کونسا تھا اور کس نے جاری کیا ؟
جواب ؛ کوہ نور 1850 تا 1905 پہلا اخبار تھا اور اسے منشی ہر سکھ رائے نے جاری کیا ۔
12- چشمۂ فیض 1853 کہاں سے جاری ہوا ؟
جواب : سیالکوٹ
13- کون سا اخبار غالب کا پرجوش حامی تھا اور اس کا اجرا کس نے کیا ؟
جواب ؛ اکمل الاخبار 1866 دہلی سے جاری ہوا ۔اس کے مدیر منشی بہاری لال مشتاق تھے
14- اردو صحافت اور دہلی کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ڈاکٹر محمد یوسف
15- یورپ میں چھپائی کا فن کس صدی میں ایجاد ہوا ؟
جواب ؛ پندرھویں صدی میں۔۔۔
16- ہندوستان میں چھاپہ خانہ کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ علی ابن الحسین زیدی
17- ہندوستانی اخبار نویسی ( کمپنی کے عہد میں ) کے مصنف ہیں۔
جواب محمد عتیق صدیقی
18- تحریک آزادی میں اردو صحافت کی خدمات کے مصنف کون ہیں ؟
جواب : سمیع احمد
19- سلطان الاخبار کا اجرا کہاں سے ہوا اور اس کے مدیر کون تھے ؟
جواب ؛ یہ اردو اخبار منشی قادر بخش نے استنبول سے نکالا ۔
20- برطانیہ میں اردو صحافت کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ سلطان محمود
21- پیک اسلام کس نے جاری کیا اور کب کیا ؟
جواب ؛ یہ ترکی سے نصرت علی خاں نے شائع کیا .1880 میں استنبول سے جاری ہوا۔
22- جہان اسلام ایک ترک اردو اخبار ہے اس کا اجرا کس نے کیا ؟
جواب ؛ ڈاکٹر خلیل طوق آر نے
23- انقلاب پسند صحافی کون تھے ؟
جواب ؛ ابو الکلام آزاد
24- پاکستان س ہند میں مسلم صحافت کی مختصر ترین تاریخ کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ڈاکٹر مسکین علی حجازی
25- احسان کس نے اور کب جاری کیا ؟
جواب ؛ ملک نور الہی نے 1934 میں جاری کیا
26- صحافت اور تحریک آزادی کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ عزیز ملک
27- قلم کمان کے عنوان سے کون کالم نگاری کر رہے ہیں ؟
جواب ! حامد میر
28- کس شخصیت کو جدید پاپولر جرنلزم کے طور پر جانا جاتا ہے ؟
جواب ؛ ظفر علی خاں
29- روزنامہ امروز کس کی زیر ادارت شروع ہوا ؟
جواب ؛ چراغ حسن حسرت
30- مشرق کا اجرا کس نے کیا ؟.
جواب ؛ عنایت الہی
جس میں انتظار حسین " لاہور نامہ " کے عنوان سے کالم نگاری کرتے رہے
31- اردو کے دو گلدستے کے مصنف کون ہیں ؟.
جواب ؛ معین الدین عقیل
32- ریاض سخن کے مالک کون تھے ؟
جواب ؛ اصغر علی خان نے 1885 کو رام پور سے اس کا اجرا کیا
33- اردو میں گلدستوں کی روایت کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ ساحل احمد
34- حالی کی مسدس مدوجزر اسلام 1879 میں کس رسالے میں شائع ہوئی ؟
جواب ؛ تہذیب الاخلاق
35- فتنہ اور عطرفتنہ کا اجرا کس نے کیا ؟
جواب : ریاض خیر آبادی
36- اودھ اخبار 1859 کے بانی کون ہیں ؟
جواب ؛ منشی نولکشور
37- صحافت پاکستان و ہند میں کے مصنف کون ہیں ؟
جواب ؛ عبدالسلام خورشید
38- کاروان صحافت کے مرتب کون ہیں ؟
جواب ؛ عبدالسلام خورشید
39- باتصویر ہفت روزہ کون سا ہے ؟
جواب ؛ قرآن السعیدین ( اشپر نگر )
40- شرر نے دلگداز کب جاری کیا ؟
جواب ؛ 1897
41- اردوئے معلی کا اجرا کس سن میں ہوا ؟
جواب ؛ 1903 میں علی گڑھ
42- نگار کا اجرا کب اور کہاں سے ہوا ؟
جواب ؛ آگرہ 1922, 1923 میں اس کا دفتر بھوپال منتقل ہو گیا ۔1927 سے اس کا دفتر بھوپال سے لکھنؤ منتقل ہوا اور 1962 تک یہیں سے جاری ہوتا رہا۔
43- ساقی کا اجرا کب ہوا ؟
جواب ! 1930 میں شاہد احمد دہلوی نے کیا ۔۔جوش کے سخت مخالف تھے اس لیے جوش کا مذمتی نمبر شائع کیا صہبا کے " افکار " میں جوش نمبر نکالنے کے جواب میں۔
44- ادب لطیف کا اجرا کب ہوا ؟
جواب ؛ 1936 میں
45- سویرا کا اجرا کس میں اور کن کی ادارت میں ہوا ؟
جواب ؛ سویرا کا اجرا احمد ندیم قاسمی اور فکر تونسوی کی زیر ادارت 1946 میں ہوا
46- نقوش کا اجرا کب اور کن کے زیر ادارت ہوا ؟
جواب ؛ ماہنامہ نقوش کا اجرا 1948 میں احمد ندیم قاسمی اور ہاجرہ مسرور کی زیر ادارت ہوا۔
47- ماہنامہ " افکار '" کا اجرا کن شخصیات نے کیا؟
جواب ؛ 1945 میں صہبا لکھنوی اور رشدی بھوپالی نے اس کا اجرا کیا .
48- سنگ میل کا اجرا کب ہوا ؟
جواب ؛ پشاور سے 1948 میں
49- فنون کا اجرا احمد ندیم قاسمی نے کس کے ساتھ مل کر کیا ؟
جواب ؛ حبیب اشعر کے ساتھ 1963 میں کیا ۔یہ سہ ماہی تھا
50- اخبار النساء کا اجرا کس نے کیا ؟
جواب مولوی سید احمد دہلوی نے