زمین ناول از خدیجہ مستور
خدیجہ مستور کے ناول "زمین" کامختصر تعارف و تجزیہ:
خدیجہ مستور کا دوسرا ناول "زمین" ہے جو ان کی زندگی میں شائع نہ پوسکا اور ان کی وفات کے ایک سال بعد 1983 میں منظر عام پر آیا. انھوں نے اس ناول میں گھریلو زندگی کے بعض متصادم سماجی رویوں کو ایک گھر میں منعکس کیا ہے اور اجتماعی زندگی پر مسلط ہونے والے نجی مفاد اور ملکیت پرستی کے راستے سے پردہ اٹھایا ہے. "زمین" ناول انھوں نے "آنگن" کے کافی عرصے بعد لکھا اور چونکہ یہ ناول انھوں نے علالت کے دوران لکھا اس لیے اس میں موضوع پر گرفت اتنی مضبوط نہیں جتنی "آنگن" میں ہے.
انھوں نے اس ناول میں ایک گھرانے کی زندگی کو موضوع و بحث بنایا ہے. اس گھرانے میں بسنے والے افراد کی ذہنیت اور خیالات کو کھول کر بیان کرتی ہیں کہ کس طرح لوگ پاکستان آکر جھوٹ اور لوٹ کھسوٹ کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں. اس کو انھوں نے اپنے ناول "زمین" اس طرح پیش کیا ہے کہ اس وقت کے لوگوں کی ذہنی کیفیات سے ہم بخوبی واقف ہوجاتے ہیں اور اس طرح پاکستان کے حالات کو سمجھ لیتے ہیں. گویا یہ ناول قیام پاکستان کے چند سال بعد کی تاریخ بن جاتا ہے.
یہ ناول ایک لحاظ سے "آنگن" کی توسیع ہے. آنگن میں ایک خاندان کو آزادی سے پہلے تناظر میں پیش کیا گیا ہے اور "زمین" میں بھی ایک خاندان ہی کی عکاسی کی گئی ہے مگر یہ واقعات قیام پاکستان اور حصول آزادی کے بعد وقوع پزیر ہوئے.
مذید پڑھیں۔
اردو ناول آنگن pdf download
ناول کا فکری و فنی جائزہ
خدیجہ مستور آنگن
ناول میں کردار نگاری
ناول گریز کا فنی و فکری جائزہ