فنی جائزہ
فنی و فکری جائزہ سے کیا مراد ہے سیکھتے ہیں اج اس ویب سائٹ میں وہ بھی آسان الفاظ میں ۔
فنی جائزہ سے کیا مراد ہے ؟
فنی جائزہ میں کسی صنف کی مثلا افسانے کی پلاٹ ، کردار نگاری ، مکالمہ نگاری ، منظر نگاری ، تجسس ، زماں و مکاں ، وحدت تاثر وغیرہ ، اسی طرح کسی نظم کا فن معلوم کرنے کیلیے ان کی بحر ، قوافی و ردیف ، صنائع بدائع ، اسلوب ، تشبیہات و استعارات ، وغیرہ کے بارے میں رائے دی جاتی ہے
مطلب کی فنی جائزہ میں کسی شاعر یا ادیب کی فنی کاریگری کو جانچا اور پرکھا جاتا ہے کہ اس کا فن کیسا ہے یعنی زبان و بیان ، قصے کی بنت وغیرہ ۔۔۔۔
فکری جائزہ
فکری جائزہ سے کیا مراد ہے ؟
فکری جائزہ میں کسی ادیب یا شاعر کی سوچ و تفکر اور خیال کی ندرت کو دیکھا جاتا ہے کہ اس کا تخیل کس قدر جاندار ہے اس کا سوچ کیسا ہے ، اس کا نقط نظر کس حلقے کی طرف ہے ، وہ کس طبقے یا معاشرے کی نشاندہی کرنا چاہتا ہے مثلا ترقی پسند ادیبوں کا مرکز بھوک ، افلاس ، غربت ، مزدور ، انصاف جاگیردارانہ نظام کی مخالفت وغیرہ جیسے موضوعات تھے ،