فارغ بخاری
ولادت : ۱۹۱۸ء
وفات: ۱۹۹۷ء
سید میر اکبر شاہ بخاری پشاور میں پیدا ہوئے ۔ بچپن ہی سے اُن کی طبیعت میں جولائی تھی۔ وہ صرف تیرہ سال کی عمر میں نوجوان بھارت سجا " میں شامل ہو گئے، جس نے تحریک آزادی میں معتقد دانہ کردار ادا کیا۔ تحریک آزادی اور قیام پاکستان کے بعد جمہوریت اور اظہار آزادی کے لیے جد وجہد میں بار با قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
وہ بنیادی طور پر ایک سکالر اور شاعر تھے۔ وہ انجمن ترقی پسند مصلین کے بانیوں میں سے تھے۔ نھوں نے رضا ہمدانی کے ساتھ مل کر ماہنامہ "سنگ میل" کا اجرا کیا۔ ان دونوں نے پشتو زبان و ادب و کثافت سے متعلق بہت سی کتابیں تصنیف کیں۔ جن میں ادبیات سرحد، پشتو لوک گیت، سرحد کے لوک شاعر ، شتو شاعری اور پشتو نثر شامل ہیں ۔ زیر و بم، شیشے کے پیراہن، خوشبو کا سفر، پیاسے ہاتھ ، غزلیہ، اور مچھڑا اول اُن کی شاعری کے مجموعے ہیں۔ اُنھیں ۱۹۹۵ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
تصانیف/ باچا خان البم، برات عاشقاں (نثر)