پبلک سروس کمیشن
میں پوچھے گئے سوالات مع جوابات
Public service commission
اردو ادب میں کتنے ذخیرہ الفاظ ہیں؟
چودہ لاکھ۔
اردو کا باغ شاعر کس کو مانا جاتا ہے؟
مرزا اسد اللہ خان غالب کو۔
Urdu mcqs
درست لفظ کی نشان دہی کریں؟
چونکہ،چوں کہ،چھونکہ،ان میں سے نہیں
دوسرا، چوں کہ
امت کی جمع کیا ہے؟
امم👈
اقبال کس عظیم شاعر سے اصلاح لیتا تھا؟
داغ دہلوی سے۔👈
خدائے سخن کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟
میر تقی میر کو۔👈
شبلی نعمانی شاعر بھی تھا اس کا فارسی اور اردو تخلص کیا تھا؟
شبلی نعمانی فارسی تسنیم اور اردو میں شبلی 👈تخلص لکھتا تھا۔
شبلی کس جانور کے بچے کو کہتے ہیں؟
شیر کے بچے کو۔👈
بہادر شاہ ظفر پہلے کس اردو ادب کے عظیم شاعر کا شاگرد رہا ہے؟
پہلے ذوق کا تھا بعد میں غالب کا رہا ہے۔👈
کیا بہادر شاہ ظفر شاعر بھی تھا؟
جی ہاں، ظفر تخلص لکھتا تھا۔👈
کیا خواجہ میر درد صوفی شاعر تھا؟
جی ہاں۔
Urdu adab
مرزا غالب پہلے کیا تخلص کرتا تھا؟
اسد👈
کیا بیدل شاعر تھا؟
جی ہاں👈
اردو کی پرانی نام کیا ہے؟
ہندی۔👈
اردو زبان کی پرورش کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
ہندوستان سے۔👈
اردو لفظ کس بادشاہ کے دور میں استعمال ہوا ہے؟
اکبر کے دور میں تازک بابری میں👈
علامہ محمد اقبال کے استاد محترم کا نام کیا تھا؟
مولوی میر حسن۔👈
Fiction
علامہ محمد اقبال کا آخری نظم کون سا ہے؟
حضرت انسان۔👈
اقبال کا پہلا نظم کون سا ہے؟
ہمالہ۔👈
اردو ادب میں پہلا ناول نگار کس کو تسلیم کیا جاتا ہے؟
ڈپٹی نذیر احمد، ناول مراۃ العروس۔👈
فسانہ آزاد کس نے لکھا ہے؟
رجب علی بیگ سرور نے۔👈
اسم معرفہ کی اقسام کتنی ہیں؟
تین۔👈
ریختہ کی معنی کیا ہے؟
گری پڑی چیز۔👈
غزل کی لغوی معنی کیا ہے؟
عورتوں سے باتیں کرنا۔👈
رب کی جمع کیا ہے؟
ارباب👈
افغان کی جمع کیا ہے؟
افاغنہ👈
Navel
کون سا لفظ درست ہے؟
السلام علیکم۔
اسلام علیکم
السلام و علیکم
اسلام و علیکم
پہلا، السلام علیکم۔👈
درست جملہ کون سا ہے؟
مجھے کراچی جانا ہے۔
مجھے کو کراچی جانا ہے۔
مجھ کو کراچی جانا ہے۔
مجھے کراچی جانا ہے۔
چوتھا جملہ درست ہے۔
مجھے کراچی جانا ہے۔👈
کہتے ہیں کہ سرسید احمد خان شاعر بھی تھا اور نثر نگار بھی تھا وہ کیا تخلص لکھتا تھا؟
آہی۔👈
اردو ادب میں حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے؟
سینتیس۔👈
اردو ادب میں قواعدِ اُردو کتاب کس کی تخلیق ہے؟
بابائے اردو مولوی عبد الحق کی۔👈
نکات شعراء کتاب کس کی تخلیق ہے؟
میر تقی میر کی تذکرہ ہے۔👈
ناول کس زبان کا لفظ ہے؟
اطالوی زبان یعنی جرمنی زبان کا لفظ ہے۔👈
غزل کس زبان کا لفظ ہے؟
غزل غزال سے نکلا ہے عربی زبان کا لفظ ہے۔👈
ڈراما تعلیم بالغان کس نے لکھی ہے؟
خواجہ معین الدین نے۔👈
مشہور ڈراما آنار کلی کس کی تخلیق ہے؟
امتیاز علی تاج👈
زوال بغداد، ایام عرب اور حسن بن صبا" اردو ادب کی کن اصناف نثر سے تعلق ظاہر ہوتا ہے؟
جواب ناول👈
رموز اوقاف کی رو سے درج ذیل کو درست کریں.
قاہد اعظم کا فرمان : کام، کام اور کام ہمارے لئے آج بھی مشعل راہ ہے-
جواب
قاہد اعظم کا فرمان : "کام، کام اور کام" ہمارے لیے آج 👈بھی مشعل راہ ہے -
" فسانہ آزاد" کس کا ناول ہے؟
جواب رتن ناتھ سرشار👈
"امراؤ جان ادا" ناول کس نے تحریر کیا؟
جواب مرزا ہادی علی رسوا👈
منشی پریم چند کے ناولوں کا موضوع کیا ہے؟
جواب راجپوتوں کی بہادری، دیہات کی فضا اور 👈دیہات کے لوگوں کی ناگفتہ بہ حالت
اردو ناولوں کا "گرنتھ صاحب "کس ناول کو کہتے ہیں؟
جواب علی پور کا ایلی👈
" آگ کا دریا " کس کا تحریر کردہ ناول ہے؟
جواب قرۃالعین حیدر👈
سید سجاد حیدر کے افسانوی کا مجموعہ کس نام سے مشہور ہے؟
جواب خیالستان👈
"پریم چند اور راجندر سنگھ بیدی" کا تعلق کس اصناف نثر سے عیاں ہوتا ہے؟
جواب افسانہ👈
"مجھے میرے دوستوں سے بچاو" کس کا تحریر کردہ افسانہ ہے؟
جواب سید سجاد حیدر یلدرم👈
قرۃالعین حیدر اور سید سجاد حیدر یلدرم کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
جواب باپ بیٹی کا👈
احمد ندیم قاسمی، اشفاق احمد اور بانو قدسیہ کا تعلق کس صنف نثر سے ہے ؟
جواب ناول👈
آغا حشر کاشمیری، سید امتیاز علی تاج اور امانت لکھنوی کا تعلق کس صنف نثر سے ہے ؟
جواب ڈرامہ👈
"انڈین شیکسپیئر" کن کو کہا جاتا ہے؟
جواب آغا حشر کاشمیری👈
اردو زبان میں رموز اوقاف کا آغا کہاں سے ہوا؟
جواب بغداد، دمشق اور اندلس کے علماء سے👈
انشائیے میں کن دو ادیبوں کے نام زیادہ نمایاں ہیں؟
جواب مشکور حسین یاد اور ڈاکٹر وزیر آغا👈
مقالہ کیسا ہوتا ہے؟
جواب مقالہ فاضلانہ ہوتا ہے👈
انشائیے کی ادبی نوعیت کیسی ہوتی ہے؟
جواب انشائیے میں مصنف کی ذات جھلکتی نظر آتی 👈ہے
درج ذیل شعر میں استعارہ اور کنایہ میں سے کیا استعمال ہوا ہے؟
ہیں پیٹ کے ہلکے وہ صدف ساں
موتی کی طرح نکل پڑی بات
جواب کنایہ👈
اردو زبان وادب کی رو سے حروف تشبیہ کیا ہوتے ہیں؟
جواب وہ حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال ہوتے 👈ہیں مثلاً مانند، طرح، مثل، نظیر
درج ذیل فقرات کو درست کریں
1 اس کے چہرے پر داڑھی ہے -👈
اس کے چہرہ پر داڑھی ہے -
یہ خبر سن کر عوام میں غیض وغضب کی لہر دوڑ گئی-
یہ خبر سن کر عوام میں غیظ وغضب کی لہر دوڑ گئی 👈-
وہ بے تحاشہ بھاگا-
وہ بے تحاشا بھاگا-👈
درج ذیل شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟
"یا رب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لئے"
ہر شخص مجھکو آنکھ دکھاتا ہے کس لئے
جواب صنعت تضمین👈
"خوشبو" کس شاعرہ کا مجموعہ کلام ہے؟
جواب پروین شاکر👈
درج ذیل شعر میں کون سی صنعت استعمال ہوئی ہے؟
جواب پیاسی جو تھی سپاہ خدا تین رات کی👈
ساحل سے سر ٹپکتی تھیں موجیں فرات کی
جواب صنعت حسن تعلیل👈
" باپ کا گناہ" کس کا اردو ادب میں ایک مشہور ڈراما ہے؟
جواب حکیم احمد شجاع👈
"جماعت مجاہدین" کس کا خاکہ ہے؟
جواب مولانا غلام رسول مہر👈
پطرس بخاری، فرحت اللہ بیگ اور رشید احمد صدیقی کس ایک میدان کے شاہ سوار ہیں؟
جواب طنزو مزاح👈
پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار اردو کے امتحان میں پوچھے گئے سوالات مع جوابات
" لاڈلے نواب" کس کا تخلیق کردہ کردار ہے؟
جواب ڈپٹی نذیر احمد👈
" اندرسبھا" کس سے منسوب ہے؟
جواب امانت لکھنوی👈
" مدہوش، یہودی لڑکی، کالی بلا" در ذیل ڈراموں کے خالق کون ہیں؟
جواب آغا حشر کاشمیری👈
ڈراما "انار کلی" کے خالق کون ہیں؟
جواب امتیاز علی تاج👈
سید امتیاز علی تاج کے ڈراموں کی خصوصیت کیا ہے؟
جواب یہ ریڈیائی ڈرامے ہیں اور اصلاح پر مبنی ہیں👈
"ایک وصیت کی تکمیل " کس کا مشہور خاکہ ہے؟
جواب مولوی وحید الدین👈
ابتدائی خاکہ نگاروں میں کس کا نام سر فہرست ہے؟
جواب مرزا فرحت اللہ بیگ👈
" جناب، محترم، مکرم" کن کے مشہور خاکے ہیں؟
جواب محمد طفیل👈
درج ذیل محاورہ کے معنی بتائیں
" آدمیت اٹھ جانا"👈
جواب سیرت و کردار ختم ہو جانا
اردو میں مضمون نگاری کا آغاز کس نے کیا؟
جواب سر سید احمد خان نے👈
مضمون کی نوعیت کیسی ہوتی ہے؟
جواب عالمانہ ہوتا ہے👈
مشہور رسالہ "تہذیب الاخلاق" کس شخصیت سے منسوب ہے؟
جواب سر سید احمد خان👈
افسانے کے حوالے سے اہم سوالات
خیبرپختونخوا کے پہلے افسانہ نگار کا نام بتائیں
نصیر الدین نصیر👈
خیبر پختونخوا کا سب سے اہم افسانہ نگار کون ہے
ڈاکٹر اعجاز راہی👈
خیبر پختونخوا کے پہلے صاحب مجموعہ افسانہ نگار کا نام کیا ہے
فارغ بخاری👈
خیبر پختونخوا کا پہلا افسانہ کسے قرار دیا جاتا ہے
جوالامکھی👈
منگو کوچوان کس کا مشہور افسانوں کا کردار ہے
سعادت حسن منٹو کے۔
افسانہ نیا قانون کا کردار ہے👈
جدید افسانہ نگاری میں پریم چند کو استاد مانا جاتا ہے۔
سودیشی ریل ایک مشہور مزاحیہ افسانہ ہے یہ کس کا تخلیق کردہ ہے
شوکت تھانوی👈
علامتی افسانے کے حوالے سے کونسا نام سر فہرست ہے
انتظار حسین👈
افسانے میں مزاح نگاری کے حوالے سے سب سے پہلا نام کونسا ہے
شفیق الرحمان👈
اردو کے کس افسانہ نگار نے ترکی افسانے سے بھرپور استفادہ کیا
سجاد حیدر یلدرم نے۔👈
سجاد احمد یلدرم کو پہلا افسانہ نگار کس نے ثابت کیا تھا
ڈاکٹر معین الرحمان👈
فہمیدہ اختر کی وجہ شہرت کیا ہے
فہمیدہ اختر خیبر پختونخوا کی ایک مشہور خاتون 👈افسانہ نگار ہیں
کشمالہ کس کا افسانوی مجموعہ ہے
فہمیدہ اختر👈
غلام عباس کے سب سے مشہور افسانے کا نام بتائیں
آنندی👈
آنندی کا موضوع کیا ہے
طوائف👈
باہر کفن سے پاؤں کس کا افسانوی مجموعہ ہے
عرش صدیقی👈
وہ کونسا افسانوی مجموعہ ہے جو ترقی پسند تحریک کا پیش خیمہ ثابت ہوا
انگارے
سن اشاعت 1933👈
علامہ راشد الخیری کا پہلا افسانہ کون سا ہے
نصیر اور خدیجہ👈
سن اشاعت انیس سو تین رسالہ مخزن
اردو کا پہلا افسانہ نگار کون ہے
علامہ راشد الخیری👈
یہ معلومات جدید تحقیق کے مطابق ہے۔
اردو جنرل معروضی۔
میر تقی میر نے مرثیے لکھے ہیں لیکن کم لکھے ہیں اور مرثیہ نگاری میں مرزا رفیع سودا ہی کو امام مانا جاتا ہے۔میر تقی میر نے زیادہ تر مرثیے مدس میں لکھے ہیں۔اور اس نے 34مرثیے تین نوحے اور آٹھ سلام لکھے ہیں تاریخی معلومات سے حاصل کیے گئے ہیں۔
صفحہ نمبر364
علامہ محمد اقبال نے اپنی زندگی پچیس ہزار اشعار لکھ دیے ہیں تاریخی معلومات سے ثابت ہوتا ہے۔
صفحہ نمبر425
پریم چند دھنپت رائے کو اردو ادب میں پہلا افسانہ نگار تسلیم کیا جاتا ہے مگر اس میں کچھ ابہام سا ہے۔اس کے حوالے سے ڈاکٹر سید معین الرحمٰن نے اور ڈاکٹر مرزا حامد بیگ نے پریم چند کے بموجب سجاد حیدر یلدرم کو اور راشد الخیری کو پہلا افسانہ نگار تسلیم کرتے ہیں۔
صفحہ 443
۔دہلی میں جو اردو اخبار تھا اردو نام سے جانا جاتا تھا ان کا نام تبدیل کرکے سن 12 جولائی 1857ء میں بہادر شاہ نے اس اخبار کا نام اخبار الظفر رکھا اور اس پر بہادر شاہ ظفر کا ہی دستخط تھا۔بقول ڈاکٹر طاہر مسعود۔
صفحہ نمبر455
اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ۔۔ڈاکٹر سلیم اختر