اردو لغت میں کچھ الفاظ اور معنی
اَفْسانہ
تفصیلات:
۱. قصہ کہانی ، داستان ؛ وہ کتاب جس میں کوئی داستان یا قصہ لکھا ہو (اس معنی میں بیشتر بے الف مستعمل ، جیسے فسانۂ آرزو ، فسانۂ دلفریب)
۲. سرگزشت ، روداد ، حال احوال.
۳. فرضی بے اصل یا جھوٹی بات ، من گڑھنت.
۴. ذکر ، مذکور ، چرچا ، شہرت.
۵. طولانی بات یا معاملہ.
۶. مشہور زباں زر.
۷. (ادب جدید) ناول کے مقابلے میں ایک مختصر کہانی جس میں زندگی کا کوئی خاص رخ مختصر طور پر پیش کیا جائے۔
ناوِل(امذ)
(کس نیز کس مج و)
تفصیلات:
ایک فرضی نثری قصہ جس میں حقیقی زندگی کی تصویر خصوصاً انسانوں کی جذباتی کشمکش تسلسل کے ساتھ پیش کی گئی ہو ، پلاٹ اور کردار نگاری اس کے بنیادی اور اہم ترین عناصر سمجھے جاتے ہیں۔
اَفْسانْچَہ(امذ)
(فت ا ، سک ف ، ن ، فت چ)
تفصیلات:
(ادب جدید)چھوٹا افسانہ(رک : افسانہ نمبر ۷).
داسْتان
"{ داس + تان }"
تفصیلات:
قصَہ۔ کہانی ، واقعہ ، سرگُزشت ، اسطور ، اسطورہ ، افسانہ.
طُولانی قصَہ. (غیر ضروری طور سے پھیلا کر بیان کی جانے والی) باتیں.
( (کِسی فرد یا قوم کے) واقعات. حالات کا مُفصَل و مُسلسل بیان ، تاریخ.
۲. (موسیقی) پان٘چ ضرب کی تال جو نقارے میں بجائی جاتی ہے.
۳. چرچا ، ذکر ، شہرت.
نَثر(امث)
"{ نَثْر }"
(فت ن ، سک ث)
تفصیلات:
۱۔ (لفظاً) بکھری ہوئی چیز ، بکھیرنا ، چھٹکانا
۲۔ (ادب) سخن ِپاشیدہ ، وہ عبارت جو نظم نہ ہو ، غیر منظوم تحریر یا تصنیف ۔
نَظم(امث)
"{ نَظْم }"
(فت ن ، سک ظ)
تفصیلات:
(لڑی ، سلک ، مالا ، موتیوں کو تاگے میں پرونا ۔
( ترتیب ، ربط و ضبط ، تسلسل ۔
(ادب) عبارت کا ربط ، ترتیب ، جملے کی ساخت ، اسلوب ، اندازبیان ۔
مفسرین کہتے ہیں کہ اگرچہ نظم اس آیت کا بطور جز کے ہے ، مگر اس سے مراد امر ہے ۔
موزوں کلام ، شاعری ، شعر گوئی ، شعر (نثر کے بالمقابل) ۔
شاعری کی وہ صنف جو کسی ایک موضوع پر ہوتی ہے اور اس میں مسلسل اسی پر اظہار خیال ہوتا ہے برخلاف غزل کے اس میں ہر شعر بالعموم ہم قافیہ ہوتا ہے بعض صورتوں میں ہم ردیف بھی ہوتا ہے اس صنف کے لیے کوئی مخصوص بحر مقرر نہیں ۔
۔ ۱۔ انتظام ، بندوبست ، اہتمام ، انصرام ؛ تدبیر مملکت ، حکمرانی کا قاعدہ ؛ حسن انتظام ، تنظیم (اب عموما ً نسق کے ساتھ مستعمل ؛ جیسے : نظم و نسق) ۔
غَزَل
"{ غَزَل }"
تفصیلات:
۱. لغوی معنی عورتوں کے ساتھ بات چیت اور عشق بازی ، (شاعری) وہ صنف سخن جس میں عموماً حُسن و عشق ، وصال و فراق۔ شراب و شباب ، یاس و حرماں اور تصوّف و معرفت وغیرہ کی باتیں کہی جائیں لیکن غزل کے اس حد بندی کی پابند نہیں رہی ، اب اس میں ہر قسم کے موضوعات و مسائل نظم کیے جاتے ہیں غزل ہر بحر میں کہی جاتی ہے ، اس کا ہر شعر عموماً جداگانہ مضمون کا حامل ہوتا ہے ، اس کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے جس کے دونوں مصرعے ہم ردیف اور ہم قافیہ ہوتے ہیں ، باقی اشعار کے مصرع ثانی میں قافیہ ہوتا ہے ، آخری شعر میں جس میں شاعر کا تخلّص ہو مقطع کہلاتا ہے ، سب سے عمدہ شعر کو شاہ بیت کہتے ہیں.
۲. امیر خسرو کا ایجاد کردہ ایک راگ.
آپ بِیْتی(امث)
(۔ ی مع)
تفصیلات:
اپنے واردات یا مشاہدات زندگی ، ذاتی سر گزشت ، اپنی کہانی.
سَوانِح عُمْری(امث)
"{ سَوا + نِح (کسرہ مجہول ن) + عُم + ری }"
(--- ضم ع ، سک م)
تفصیلات:
کسی کی زِندگی کے حالات ، سوانح۔
تَغَزّل
تفصیلات:
شعریت کا حُسن ،غزل کا انداز ، غزلیت۔
لُغَت
"{ لُغَت }"
تفصیلات:
۱. ( کسی زبان کا ) لفظ ؛ ( عموماً ) وہ لفظ جس کے معنی متعین اور قابلِ اندراج ہوں.
۲. کسی زبان کے وہ اصوات و کلمات جن کے ذریعے آدمی اپنا مطلب ادا کرے ، بولی ، زبان.
۳. ( کسی زبان کے ) لفظوں کی فرہنگ جو حروفِ تہجی وغیرہ کی ترتیب سے مرتب کی گئی ہو ، ڈکشنری.
زُبان، زَبان(امث)
"{ زُبان }"
(فت نیز ضم ز)
تفصیلات:
۱۔ مُنْھ کے اندر کا وہ عضو جس میں قوّتِ ذائقہ ہوتی ہے اور جو نُطق کا آلہ ہے ، جیبھ۔
۲۔ بولی جس کے ذریعے انسان تکلّم یا تحریر کی صورت میں اپنے خیالات اور جذبات ظاہر کرتا ہے.
۳۔ بول چال ، روزمرّہ.
۴۔ بات ، قول.
۵. رک : زباں دینا ، اقرار ، وعدہ
۶۔ اندازِ بیان ، بات کرنے کا ڈھنگ۔
۷۔ (i) قلم کی نوک۔
( تِیرو خنجر وغیرہ کی نوک ، نیز استعارۃً زبانِ خنجر سے خود خنجر مراد لیتے ہیں.
۸۔ شعلہ.
۹۔ (تصوّف) اسرارِ الٰہی کو کہتے ہیں
۱۰. (جُوتا سازی) منڈے کے پاکھوں کے نِیچے کی چمڑے کی پٹی
سانیٹ(امث)
(ی مج)
تفصیلات:
انگریزی شاعری کی ایک صنف جس میں چودہ مِصرعے ہوتے ہیں اس میں قافیے ایک مقررَہ ترتیب سے لائے جاتے ہیں ، اُردو میں بھی یہ صنف مروَج ہو گئی ہے.
اُرْدُو(امذ)
(ضم ا ، سک ر ، و مع ٖ)
تفصیلات:
۱. لشکر ، سپاہ ، فوج.
۲. لشکر گاہ ، چھاؤنی ، کپمو
۳. بازار ، صدر بازار ، بڑا بازار
داسْتان گوئی(امث)
"{ داس + تان + گو (و مجہول) + ای }"
(--- و مج)
تفصیلات:
داستان گو (رک) کا کام ، داستان بیان کرنے کا فن ، کہانی سُنانا ، قِصہ خوانی.
ڈَراما
زبر کے ساتھ"{ ڈَرا + ما }"
[اسم نکرہ ( مذکر - واحد )]
تفصیلات:
١ - ایسا قصہ جو اسٹیج پر ادا کاری کے لیے لکھا جائے۔
٢ - حادثہ، کوئی پریشان کن واقعہ، فساد۔
٣ - ڈھونگ، غیر حقیقی بات، کھیل۔
ڈَِراما زیر،زبر کے ساتھ/ ڈَِرامَہ(امذ)
(کس نیز فت ڈ / فت م)
تفصیلات:
ایسا قصہ جو اسٹیج پر اداکاری کے لیے لکھا جائے.
۲. حادثہ ، کوئی پریشان کُن واقعہ ، فساد.
۳. ڈھون٘گ ، غیر حقیقی بات ، کھیل.
ڈراما
تفصیلات
ڈراما نویسی میں مشہور عام
ہوا حشر و بیتاب و احسن کا نامتماشہ, تمثیل, سوانگ, ناٹک, نقل, نوٹنکی, کھیل