اردو جنرل معروضی لیکچرار ٹیسٹ
Kp Public Service Commission test 2021,
Urdu test 2021,
1) غزل کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کریں
جواب : غزل کے (( لغوی )) معنی عورتوں سے باتیں کرنے یا عورتوں کی باتیں کرنے کے ہیں
((اصطلاحِ )) معنی میں غزل سے مراد وہ صنفِ ہے جس کا ہر ایک شعر الگ اور مکمل مضمون کا حامل ہو اور اس میں عشق وعاشقی کی باتیں بیان ہوئی ہوں خواہ وہ عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی
2) حلقہ اربابِ ذوق کا قیام اور تنظیم و تحریک کا پہلا نام
جواب : حلقہ اربابِ ذوق کا قیام 29 اپریل 1939 تنظیم و تحریک کا پہلا نام مجلس داستان گویاں
3) دبستان کیا ہے لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کریں
جواب : لغوی معنی مکتب
اصطلاح معنی انسانوں کا ایک ایسا گروہ جو کسی مخصوص عقیدے، نظریے، خیال یا مسلک کا بانی یا پیرو ہو
4) مقدمہ شعر و شاعری میں نیچرل شاعری کی تعریف
جواب :نیچرل شاعری سے مراد وہ شاعری ہے جو لفظی اور معنوی دونوں اعتبار سے نیچرل یعنی قدرتی ہو فطرت اور عادات کے مطابق ہو
5) ولی سے اقبال تک کے مصنف کا نام
جواب : ڈاکٹر سید عبداللہ
6) ایہام گوئی سے مراد
جواب : ایہام سے مراد یہ ہے کہ شاعر پورے شعر یا اس کے جزو سے دو معنیٰ پیدا کرتا ہے۔ یعنی شعر میں ایسے ذو معنی لفظ کا استعمال جس کے دو معنی ہوں۔ ایک قریب کے دوسرے بعید کے اور شاعر کی مراد معنی بعید سے ہو ایہام کہلاتا ہے۔
7) اردو غزل کی تاریخ کا کون سا دور " اردو غزل کی زریں دور " کہلاتا تھا اور کیوں
جواب : میر اورسودا کا دور غزل کے عہد زریں کا دور ہے۔ جس میں مکمل طور پر کلاسیکی پیمانوں کی پیروی کی گئی
8) غالب کی پیدائش اور وفات
جواب: پیدائش
27 دسمبر 1797 وفات
15 فروری 1869
9) غالب کے دیوان کا پہلا شعر
جواب : نقش فریادی ہے کس کی شوخیِٔ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
10) کلیاتِ مصحفی میں کتنے دیوان شامل ہیں
جواب پانچ