اردو گرامر اردو ادب
اردو ادب میں *الف کی دو قسمیں ہوتی ہے جو درجِ ذیل ہیں۔ پہلا
*الف ممدودہ* (کھیچ کر پڑھی جانے والی الف یا مد والی الف)۔ آب ۔ آج ۔ علماء ۔
*الف مقصورہ* (کھیچ کر نہیں پڑھی جانے والی الف یا بغیر مد والی الف) ادب ۔ گھوڑا ۔ موسی یا موسا
اردو ادب نون کی تین قسمیں ہوتی ہے جو درجِ ذیل ہیں۔
*نون ظاہر* (صاف صاف تلفظ کا ادا کرنا) آن جان ۔ بندر ۔ اندر
*نون غنہ* (صاف صاف تلفظ کا ادا نہیں کرنا) آنکھ ۔ پنکھہ ۔ جہاں ۔ یہاں ۔
*نون اقلاب* ( نون کو میم پڑھنا ) انبیاء ۔ جنبش ۔ سنبل ۔ منبر
*واؤ کی چار قسمیں ہوتی ہے*
*واؤ معروف* (کھیچ کر پڑھی جانے والی واؤ) نور ۔ دور ۔ حضور ۔ فضول ۔
*واؤ مجہول* (کھیچ کر نہیں پڑھی جانے والی واؤ ) پول ۔ پول ۔ چور ۔ توڑ
*واؤ معدولہ* (جس واؤ کا تلفظ ادا نہیں کیا جائے ) ۔ خوشامد ۔ خواہش ۔ تنخواہ ۔
*واؤ عطفی* (دو لفظوں کو جوڑنا) دولت و غربت ۔ عزت و ذلت ۔ امیر و غریب
*ہائے کی تین قسمیں ہوتی ہے*
*ہائے ملفوظی* (تلفظ کا صاف ادا کرنا) ۔ گناہ ۔ پناہ ۔ آہ ۔ گاہ ۔
*ہائے مختفی* (تلفظ کا صاف ادا نہیں کرنا) سلسلہ ۔ صلہ ۔ ہدیہ ۔ گلہ ۔ گلدستہ ۔
ہائے مخطوطی ۔ بھار ۔ جھار ۔ کھار
*ہائ مخطوطی* (ھ) بھول ۔ پھر ۔ تھالی
*یا ئے کی تین قسمیں ہوتی ہے*
*یائے معروف* (کھیچ کر پڑھنا ) لڑکی ۔ نبی ۔ لکڑی ۔ گدھی ۔ ہاتھی ۔
ہائے مجہول (کھیچ کر نہیں پڑھنا )۔ ستارے ۔ گھوڑے ۔ گدھے ۔ آئے
یائے معدولہ (تلفظ کا ادا نہیں کرنا) فی الجملہ ۔ فی الحقیقت ۔ ما فی الضمیر ۔ فی الوقت ۔
مرتب ۔ سرفراز کاوش جلکوڑوی کھگڑیا بہار ۔ ہندوستان