اردو جنرل اردو کتابیںpdf
چند اہم تنقیدی کتب
افسانہ نگاری۔ سید وقار عظیم
فورٹ ولیم کالج تحریک اور تاریخ۔ سید وقار عظیم
اردو فسانہ اور افسانہ نگار۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری
انجمن پنجاب تاریخ و خدمات۔ ڈاکٹر صفیہ بانو
گل کرسٹ اور اس کا عہد۔ محمد عتیق صدیقی
فن داستان گوئی۔ کلیم الدین احمد
فن خاکہ نگاری اور تنقید۔ ڈاکٹر بشیر سیفی
ادبی تنقید اور اسلوبیات
گوپی چند نارنگ
ناصر کاظمی شخصیت اور فن۔ ڈاکٹر ناہید قاسمی
چائے کے باغ۔ ناولٹ۔ قرۃ العین حیدر
قواعد کے رو سے درست املا
صوفیہ اور صوفیا
"طالب" کی جمع "طَلَبَہ" ہے، اس کو "طلبا" لکھنا ٹھیک نہیں۔
عربی کا ایک اور لفظ ہے "طلیب" ، اُس کی جمع "طلبا" آتی ہے؛ مگر شاگردوں کے معنی میں "طَلَبَہ" ہے۔
اسی طرح صوفی کی جمع بھی "صوفیہ" ہے، "صوفیا" درست نہیں ۔
"اردو اِملا"
از
رشید حسن خاں
ص : 67 اور 68
اردو جنرل معروضی سوالات وجوابات
1۔ اورنگزیب عالمگیر کے حملوں کے بعد شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان کے درمیان کس ادیب نے پل کا کردار ادا کیا ۔۔۔؟۔ولی دکنی
2۔ اورنگزیب عالمگیر نے کونسا آباد شہر کیا ۔۔؟۔اورنگ آباد
3۔ شمالی اور جنوبی ہندوستان میں رابطے کا مرکز تھا ؟۔۔اورنگ آباد
4۔ مغلوں کے دور میں کون سی زبان بولی جاتی تھی۔۔؟۔ فارسی
5۔ ولی پہلی بار دہلی آیا؟۔۔1700میں
6۔ ولی دہلی میں کس دوست کے ساتھ آیا؟۔۔ ابو المعالی کے ساتھ
7۔ ولی جب دہلی آیا تو اس کی ملاقات ہوئی ؟۔۔اولیاء اور صوفیاء سے
8۔ ولی کی دلی میں اہم ملاقات ہوئی؟۔۔ شاہ سعد اللہ گلشن سے
9۔ جنوبی ہندوستان میں ولی کے بعد سب سے بڑا شاعر ہے ؟۔سراج اورنگ آبادی
10۔ اورنگ آباد میں زبان تھی ؟۔۔بہت سادہ
11۔ جو رہی سو بے خبری رہی سوانح عمری ہے؟۔۔ ادا جعفری کی
12۔ بوستان خیال مثنوی ہے ؟۔۔سراج اورنگ آبادی کی
13۔ شمالی ہندوستان میں پہلا شاعر کہلاتا ہے۔۔؟۔ جعفر زٹلی
14۔ جعفر زٹلی پیدا ہوا ؟۔۔1653
15 ۔جعفر زٹلی کو سزائے موت ہوئی ؟۔۔1713 میں
16 ۔ہجویات کا شاعر کہلاتا ہے؟؟ جعفر زٹلی
17۔ ہجو کے معنی ہیں ۔۔؟کسی کی برائی کہنا
18۔ اردو کا پہلا مزاہمتی شاعر تھا ؟۔۔جعفر زٹلی
19۔ شمالی ہندوستان میں اردو کی ابتدائی شہر تھا ۔۔؟؟جعفر زٹلی
20۔ ولی کا دیوان کب آیا۔؟۔۔1721ء میں
21۔ ایہام کا مطلب ہے ۔۔؟۔وہم میں میں ڈالنا۔
22۔ شمالی ہندوستان میں ایہام گوئی کا دور شروع ہوا۔۔؟۔۔1722
23۔ اورنگزیب عالمگیر کی وفات ہوئی۔۔؟۔۔1707 میں
24۔ اورنگ زیب کی وفات کے بعد جنوبی ہندوستان میں سر اٹھانے لگے؟۔
مرہڈے
25۔ پانی پت مشہور ہے ؟۔لڑائی کی وجہ سے
26۔ لکھنؤ نے دلی سے علیحدگی کی؟۔۔1722
27 ۔نادر شاہ کا پہلا حملہ ہوا ؟۔۔1738ء
28 ۔مرہٹے دہلی پر حملہ کیا؟۔۔1761
29 ۔پانی کو دلی سے دور ہے۔۔؟۔۔60 سے 70 کلومیٹر
30۔ میرہڈوں کا دلی پر دوسرا حملہ ہوا؟۔۔1774
31۔لارڈ لیک نے مرہٹے کو شکست دی؟۔۔1803
32 ۔۔ایہام گوئی کا آغاز ہوتا ہے۔؟۔۔1722
33۔ ایہام گوئی کا پہلا بڑا شاعر؟۔ شیخ ظہور الدین حاتم
34۔ مرزا محمد رفیع سودا کا استاد تھا ۔۔۔۔؟؟۔۔حاتم
35۔ اردو کا پہلا ریختی گو شاعر ۔۔۔سعادت شاہ
36۔ حاتم کے دیوان کا نام تھا دیوان زادہ
37۔۔ ایہام گوئی کی تحریک ختم ہوئی۔۔1756 کے بعد
38۔ ایہام گوئی کے دوسرے شاعرکا نام۔۔؟۔۔ شاہ مبارک آبرو
39۔ آنکھ سے محروم شاعر؟۔ شاہ مبارک آبرو
40۔ ایہام گوئی کا تیسرا بڑا شاعر؟؟ محمد شاکر ناجی
41۔ ایہام گوئی کی تتحریک ختم ہوئی؟۔۔1756
42۔ ایہام گوئی کو ختم کرنے میں سب سے بڑا کردار ادا کیا۔۔؟۔۔ مرزا مظہر جان جاناں نے
43۔۔ عام زبان کو فروغ دیا ۔۔۔مرزا مظہر جان جاناں
44۔ ایہام گوئی میں سب سے زیادہ تھی؟۔۔ جنس پرستی
45۔ مرزا مظہر جان جاناں کو قتل کر دیا گیا ؟؟؟۔1780
46۔ میر تقی میر کے سوتیلے ماموں سراج الدین علی خان آرزو
47۔ ایرانی شاعر شیخ علی حزیں دلی میں آئے ۔۔؟۔۔1743 میں
48۔ ایرانی شاعر شیخ علی حزیں نے اہمیت نہ دی ؟؟اردو کو
49۔ آرزو کی کتاب تنبیہ الغافلین کس کی مخالفت میں لکھی گئی۔۔۔؟ شیخ علی حزین کی
50۔ سراج اللغات اور نوادرالالفاظ کتاب یں ہیں۔۔۔۔؟۔ آرزو کی
ڈاکٹر اسلم فرخی کے کتب کی فہرست
ڈاکٹر اسلم فرخی کی کتب کے نام محمد حسین آزاد حیات و تصانیف (تنقید)
تذکرہ گلشن ہمیشہ بہار( تدوین)
چاند بی بی سلطانہ زوجہ وزیر حسن
قتیل و غالب ( اسد علی انوری)
اردو کی پہلی کتاب ( آزاد کی درسی کتابیں)
نیرنگ خیال (محمد حسین آزاد ) تدوین
قصص ہند (محمد حسین آزاد )تدوین
ادعیتہ القرآن (ڈپٹی نذیر احمد )
نظام رنگ (حضرت سلطان جی کا خاکہ)
گل دستہ احباب (خاکے)
آنگن میں ستارے (خاکے)
لال سبز کبوتروں کی چھتری(خاکے )
فرید و فرد فرید (بابا فرید)
دبستان نظام ( نظام الدین اولیا)
بچوں کے سلطان جی
بچوں کے رنگا رنگ امیر خسرو
بچوں کے مرزا غالب
فرمایا سلطان جی نے
بزم ِ شاہد (شاہد احمد دہلوی کی تحریریں) تدوین و ترتیب
رونق بزمِ جہاں (خاکے)
سات آسمان {سات کلاسیک شعرا کے ادبی ادبی خاکے}