اردو جنرل معروضی2022انٹرویوز
لیکچرر انٹرویو پبلک سروس کمیشن پنجاب
پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا
پبلک سروس کمیشن سندھ
پبلک سروس کمیشن بلوچستان
سوال۔ دبستان کی تعریف کریں؟
جب ایک مخصوص دور سے تعلق رکھنے والے شعراء یا نثر نگار اپنے دور کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی رجحانات اور رویوں سے لاشعوری طور پر متاثر ہوکر ان حالات، رویوں اور رجحانات کے حوالے سے شاعری یا نثر تخلیق کرتے ہیں تو" دبستان" وجود میں آتا ہے۔
کسی دبستان نثر یا دبستان شاعری کے مطالعے میں تین اہم نکات ملحوظ خاطر رکھے جاتے ہیں۔
1 مضمون 2 زبان 3 اسلوب۔
یہ تینوں اجزا مخصوص دور اور مخصوص حالات کے تابع ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم اردو شاعری کا مطالعہ کرتے ہیں تو وجود میں انے والے مختلف دبستان، مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی حالات کی بدولت مضامین، زبان اور اسلوب کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف نظر آتے ہیں۔ اردو شعر و ادب میں دو دبستان بہت مشہور ہیں۔
1 دبستان دہلی 2 دبستان لکھنو۔
سوال۔ اردو ادب کا باغی شاعر کس کو قرار دی جاتا ہے؟
جواب۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کو۔
سوال۔ اردو ادب میں مکتوب نگاری میں کس ادیب کی مکتوب نگاری کو اہمیت حاصل ہے؟
جواب۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کی مکتوب نگاری کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
اردو ادب کا بہترین آفسانہ نگار کون ہے جس کی افسانوں میں دیہاتی فضا ملتی ہے؟
جواب۔ پریم چند وہ عظیم افسانہ نگار ہے جس کی افسانوں میں دیہاتی فضا ملتی ہے۔
سوال۔ اردو ادب کا نابینا شاعر کون تھا؟
جواب۔ اردو ادب کا نابینا شاعر جرات ہے۔
اردو ادب میں کس کو پہلا شاعر تسلیم کیا جاتا ہے؟
جواب۔ امیر خسرو کو۔
سوال۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے شاعر میں کس سے اصلاح لی تھی؟
جواب۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے داغ دہلوی سے شاعری میں اصلاح لی تھی۔
سوال۔ ذنوفن کس کا عظیم شاگرد تھا؟
جواب ۔ذنوفن سقراط کا شاگرد تھا۔
سوال۔ مولانا شبلی نعمانی شاعر بھی تھے؟
جواب۔ مولانا شبلی نعمانی بہترین شاعر بھی تھے اردو میں شبلی اور فارسی میں تسنیم تخلص کرتے تھے
سوال۔ اردو ادب میں عناصر خمسہ کتنے تھے نام بتائیے؟
جواب۔ اردو ادب میں عناصر خمسہ پانچ تھے جن کے نام درج ذیل ہیں۔
مولانا شبلی نعمانی
ڈپٹی نذیر احمد
سر سید احمد خان
مولانا الطاف حسین حالی
مولانا ازاد
سوال۔ کس شاعر کی شاعری سے ایک ڈومنی عشق کرتی تھی؟
جواب۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کی غزلوں سے
سوال۔تنقید نگاری میں تنقیدی کتاب،مقدمہ شعرو شاعری کس کی کتاب ہے؟
جواب۔ مولانا الطاف حسین حالی کی
سوال۔نجم الدولہ،دبیر الملک،نظام جنگ کس عظیم شاعر کے خطابات ہے؟
جواب۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کی بہادر شاہ ظفر نے دیے تھے۔
سوال۔ ایک محاورہ ہے، ناک میں کرنا، کا کیا مطلب ہے؟
جواب۔ انتہائی تنگ کرنا
سوال۔ کیا آپ امت کی جمع بتا سکتے ہیں؟
جواب۔ جی ہاں امت کی جمع امم ہے
سوال۔مرزا رفیع سودا کی اہمیت کیا ہے؟
جواب۔ شاعر مرزا محمد رفیع سودا کی اہمیت قصیدہ نگاری ہے۔
سوال۔ بادشاہ بہادر شاہ ظفر کس خاندان سے تعلق رکھتا تھا؟
جواب۔ مغل خاندان سے
سوال۔شاعری میں سانیٹ میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟
جواب۔ چودہ
سوال۔ شاعر اسلام،مفکر اسلام، کس شاعر کو کہتے ہیں؟
جواب۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو
سوال۔اردو ادب میں ذخیرہ الفاظ کتنے ہیں؟
اردو ادب میں ذخیرہ الفاظ چودہ لاکھ ہے۔
سوال۔ شیخ ابرہیم ذوق کس بادشاہ کا اتالیق رہا ہے؟
جواب۔ بہادر شاہ ظفر کا
سوال۔ ہائیکو کس زبان کا لفظ ہے؟
جواب۔ ہائیکو جاپانی زبان کا لفظ ہے۔
سوال۔ غزل میں مصرعے کتنے ضروری ہے؟
جواب۔ کم از کم گیارہ
سوال۔ اسلام کا پہلا شاعر کس کو مانا جاتا ہے؟
جواب۔ حسان بن ثابت رض اللہ
سوال۔ اردو زبان کے حروف تہجی کتنے ہیں؟
جواب۔ سینتیس ہے
سوال۔ وہ عظم ادیب بتا دیں جس نے اپنی پوری پنشن اردو زبان کے لیے وقف کی تھی؟
جواب۔ بابائے اردو مولوی عبد الحق نے وقف کی تھی۔
سوال۔ کس ادیب نے کہا تھا کہ میری شادی اردو زبان سے ہوئی ہے؟
جواب۔ بابائے اردو مولوی عبد نے
سوال۔ دہم میں شامل خاکہ نام دیو مالی کس کی ہے؟
جواب۔ بابائے اردو مولوی عبد الحق نے لکھی ہے۔
سوال۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کے آباؤاجداد کس خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
جواب۔ ترک سلجوق تھے۔
سوال۔ دین کی جمع بتا دیں؟
جواب۔ ادیان
سوال۔ مصدر سے لفظ یعنی الفاظ بنتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب۔ اسم مشتق
سوال۔ جس میں بڑا پن پایا جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب۔ اسم مکبر