فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیکچرر ٹیسٹ
Paderal public service commission lecturer test 2021/2022,
سوال : خدائے سخن میر تقی میر اور فانی بدایونی کے تصورِ غم میں بنیادی کیا فرق ہے ؟
ج:جو میر کا غم ہے وہ حزنیہ ہے۔اس میں تفکر کا دخل ہے جو مایوسیت اور قنوطیت کی بہ جائے اُمید اور رجائیت سے ہم کنار کرتا ہے۔
جہاں تک فانی بدایونی کے تصورِ غم کا تعلق ہے تو ان کے کلام کے مطالعے سے دو روپ سامنے آتے ہیں ۔ایک طرف وہ غم آشنا معلوم ہوتے ہیں اور رجائیت کی طرف انسان کو لے جاتا ہے جب کہ دوسری صورت وہ ہے جو کہ قنوطیت کو ظاہر کرتی ہے، جہاں ہر طرف مایوسی ہی مایوسی اور بربادی نظر آتی ہے۔
سوال:- سائنس اور ادب میں کیا فرق ہے؟
ج: تجربات اور مشاہدات سے حاصل کردہ علم کو سائنس کہتے ہیں جب کہ ادب سے مراد وہ علم ہے جو انسانی افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی ترجمانی کرے۔۔۔
سوال:- حوالے کا شعر سے کیا مراد ہے؟
ج:جب کسی تحریر، مضمون، مقالہ وغیرہ میں ہم ایک شعر کا حوالہ دینا چاہے تو مذکورہ بالا (تحریر/اصناف)سے مناسبت رکھنے والا شعر حوالے کا شعر کہلائے گا۔
دوسرے الفاظ میں حوالے کا شعر سے مراد وہ شعر ہے جس سے موضوع کی وضاحت ہوسکے۔
سوال:- شاعر شعر میں تشبیہ وغیرہ کا استعمال کیوں کرتا ہے؟
ج:شاعر اپنے کلام کو مزین کرنے اور اس طرح اپنے کلام میں تاثیر پیدا کرنے کے لیے تشبیہ اور دیگر لوازماتِ شعری کا استعمال کرتا ہے۔
علی گڑھ تحریک نے ادب پر کیا اثرات مرتب کیے؟
ج:اس تحریک نے مختلف حوالوں سے ادب کو متاثر کیا، موضوع اور اسلوب پر اثرات مرتب کیے، اسی طرح مضمون نگاری، ناول نگاری، سوانح نگاری، تنقید نگاری اور جدید شاعری کا باقاعدہ آغاز اس تحریک کے زیر اثر ہوا۔۔۔۔
از قلم؛ حیدرخان