اردو لیکچرر سوالات وجوابات
پبلک سروس کمیشن پنجاب
پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا
پبلک سروس کمیشن سندھ
پبلک سروس کمیشن بلوچستان
Public service commission Panjab
Public service commission kpk
Public service commission Baluchistan
Public service commission sendh
Urdu lecturer test preparation 2022,
میر تقی میر اور مرزا رفیع سودا کے دور کے تخلیقی رجانات ملاحظہ فرمائیں۔
سوال کس دور کواردوشاعری کا زریں دور کہا جاتا ہے؟
جواب میں سودا اور درد کے دور کو متفقہ طور پر اردو شاعری کا زرین دور کہا جاتا ہے ۔
سوال۔مرزا محمد رفیع سودانے اپتانلس سودا کیوں رکھا؟
جواب مرزا محمد رفیع سودا کے والد چوں کہ سوداگر تھے، کہا جا تا ہے کہ اسی مناسبت نے انہوں نے اپنا تخلص سودا رکھا۔
سوال۔مرزامحمد رفیع سودا کب اور کہاں پیدا ہوۓ؟
جواب مرزا محمد رفیع سودا 1712 ء کو دہلی میں پیدا ہوۓ ۔
سوال۔مرزا محمد رفیع سودانے کب اور کہاں وفات پائی؟
جواب مرزا مد رفیع سود نے 1781ء میں لکھنو میں وفات پائی ۔
سوال میراورسودا کے کلام میں کیا فرق ہے؟
جواب میر داخلی شاعر ہیں جب کہ سودا خارجی شاعر ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ میر کلام میں آہ ہے جب کہ سودا کا کلام واہ ہے ۔
سوال میرتقی میر کا خان آرزو سے کیا رشتہ تھا؟
جواب خان آرزو میر تقی میر کے ماموں تھے۔
سوال۔میرحسن نے کل کی مثنویاں لکھیں، مثنویوں کے نام لکھیں۔
جواب: میرحسن نے کل گیارہ مثنویاں لکھیں مشہور مثنویوں میں گلزارارم ، رموز العارفین اور سحر البیان شامل ہیں ۔
سوال مثنوی سحرالبیان کس کا قصہ ہے، پیشنوی کب مکمل ہوئی؟
جواب مثنوی سحر البیان شہزادے بے نظیر اور شہزادی بدرمنیر کے عشق کی داستان ہے ۔( مثنوی 85-1184 ھ میں مکمل ہوئی )۔
سوال مثنوی سحرالبیان کے کرداروں کے نام لکھیں۔
جواب بے نظیر شہزادی بدرمنیر،ماہ رخ پری،وزیر ذادی نجم النساء، فیروز شاه
سوال نواب مصطفی خان شیفتہ نے کون سا تذکرہ لکھا تھا؟
جواب نواب مصطفی خان شیفتہ کے لکھے ہوئے تذکرے کا نام تذکرہ گلشن بے خار ہے۔
سوال میرتقی میر اور میر حسن نے کس نام سے تذکرہ لکھا۔
جواب میر تقی میر کے تذکرے کا نام "رکات الشعراء " ہے جب کہ میر حسن کے لکھے ہوئے تذکر و کا نام " تذکرہ شعراۓ اردو" ہے۔
دبستان لکھنو کی شعری اور لسانی خدمات
سوال۔امام بخش ناسخ کے غزل کے کتنے دیوان ہیں؟
جواب امام بخش ناسخ کے فوال کے تین دیوان ہیں ۔ پہلا دیوان الہ آباد کے قیام کے دوران 1232 ھ میں مرتب کیا ، اس دیوان کا نام "دفتر پریشان" ہے، دوسرا دیوان 1247 ھ جب کہ تیسرا دیوان 1254 ھ میں مرتب کیا۔
سوال۔ ناسخ کے مشہور شاگردوں کے نام لکھیں۔
جواب وزیر، برق، رشک، بحر، منیر، میر، نادر۔آباد۔ طاہر
سوال۔ناسخ کی لکھی ہوئی کسی ایک مثنوی کا نام کیں۔
جواب ناسخ کی لکھی ہوئی مثنوی کا نام " نظم سراج" ہے۔
سوال خواجہ حیدر علی آتی کب اور کہاں پیدا ہوۓ؟
جواب خواجہ حیدر علی آتش 1764 ء میں فیض آباد میں پیدا ہوئے ۔
سوال ان کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟
جواب آتش نے 1846 کولکھنو میں وفات پائی ۔
ڈپٹی نذیر احمد کی مشہور تصانیف درج ذیل ہیں۔
1،ناول مرات العروس 1869
2۔ناول بنات النعش1872
3۔ناول توبتہ النصوح 1877
4۔ناول فسانہ مبتلا 1885
5۔ناول ابن الوقت 1888
6۔ناول ایامی1891
7۔ناول رویاۓ صادقہ 1894
سوال2 ۔ 1802 ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺭﭦ ﻭﻟﯿﻢ ﮐﺎﻟﺞ ﺳﮯ ﻣﺜﻨﻮﯼ ﺳﺤﺮ ﺍﻟﺒﯿﺎﻥ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺩﯾﺒﺎﭼﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻃﺒﻊ ﮨﻮﺋﯽ ؟
ﺝ۔ﻣﯿﺮ ﺷﯿﺮ ﻋﻠﯽ ﺍﻓﺴﻮﺱ
سوال3 ۔ﻟﯿﻠﯽ ﻣﺠﻨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﻞ ﻭ ﺻﻨﻮﺑﺮ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻣﺜﻨﻮﯾﺎﮞ ﮨﯿﮟ؟
ﺝ۔ﻣﺼﺤﻔﯽ ﮐﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﻣﯿﺮﺯﺍ ﻣﺤﻤﺪ ﺗﻘﯽ
سوال4 ۔ ﺍﺭﺩﻭ ﮐﺎ ﻗﺪﯾﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﻧﺎﻡ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﮨﮯ ؟
ﺝ۔ﮨﻨﺪﯼ ﯾﺎ ﮨﻨﺪﻭﯼ ۔
سوال5 ۔ﻏﺮﺍﺋﺐ ﺍﻟﻐﺎﺕ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﻣﺮﺗﺐ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﺝ۔ عبدالواسع ہانسوی ﻧﮯ ۔
سوال6 ۔ﻃﯿﻒ ﻧﺜﺮ ﮐﺲ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﮨﮯ؟
ﺝ۔ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺳﯿﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ
سوال7 ۔ﻣﺤﻤﺪ ﺗﻐﻠﻖ ﻧﮯ ﮐﺲ ﺳﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﮨﻞ ﺩﻟﯽ ﮐﻮ ﺩﯾﻮﻧﺎﮔﺮﯼ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ؟
ﺝ۔ 1351 ﻣﯿﮟ
سوال8 ۔ﭘﮕﮭﻼ ﻧﯿﻠﻢ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻧﻈﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ؟
ﺝ۔ﺳﺠﺎﺩ ﻇﮩﯿﺮ
سوال9 ۔ﺍﻟﻮﺍﺡ ﮐﺲ ﮐﺎ ﺷﻌﺮﯼ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ؟
ﺝ۔ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻭﺣﯿﺪ ﻗﺮﯾﺸﯽ ﮐﺎ
سوال10 ۔ﭘﮭﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭﻭﺩ ﮐﺲ ﮐﺎ ﻧﺎﻭﻝ ﮨﮯ ؟
ﺝ۔ ﺍﺧﺘﺮ ﺟﻤﺎﻝ ﮐﺎ