علامہ اقبال کی کتب کے نام اور ان کے معانی
Allama Muhammad Iqbal,
۱- اَرْمُغانِ حِجاز ( حجاز کا تحفہ )
ارمغان = تحفہ
حجاز = جزیرۃ العرب کا شمال مغربی حصّہ جس میں مکّہ معظمہ ، مدینہ منوَرہ اور طائف وغیرہ واقع ہیں (جو بالعموم سعودی عرب کی موجودہ سلطنت کا مغربی صوبہ ہے) سعودی عرب کا پرانا نام حجاز تھا۔
۲- ضرب کلیم ( سیدنا موسی علیہ السلام کے عصا کی چوٹ ، اصطلاحاً معجزانہ طاقت
ضرب = مار ، چوٹ
کلیم = کلام کرنے والا ، سیدنا موسی علیہ السلام کا لقب جو انہیں رب تعالی سے ہم کلام ہونے کے باعث ملا
۳- بانگِ دِرا ( قافلے کے کوچ کی گھنٹی کی آواز )
بانگ = آواز ، صدا ، ندا
دِرا = گھنٹی ، جَرَس
۴- اَسْرارِ خُودی ( شعور ذات کے راز )
اسرار = سِر کی جمع ، راز ، بھید ، نکات
خودی = شعور ذات ، معرفت ذات ، غیرت مندی ، خودداری
۵- بالِ جِبرِیل ( سیدنا جبریل علیہ السلام کا پر )
بال = پر
جبریل = چار مقرب فرشتوں میں سے ایک فرشتے کا نام جو انبیاء پر اللہ تعالی کی وحی لانے پر مامور تھے۔
۶- پَیامِ مَشْرِق [ ( مغرب کے لیے ) مشرق کا پیغام ]
پیام = قول یا حکم جو دوسرے کے ذریعے سے پہن٘چایا جائے، زبانی بات جو کسی دوسرے سے کہلائی جائے
مشرق = وہ سمت جدھر سے سورج نکلتا ہے، جائے شرق یعنی روشنی نکلنے کی جگہ، پورب، مغرب کی مقابل سمت ، چمکتا ہوا ، روشن