اردو شعراء پر محتصر معلومات
سوال:میر کے اسلاف کہا ں سے ہندوستان آئے تھے؟
جواب:ارض حجاز سے
سوال:میر تقی میر کے والد کا کیا نام تھا؟
جواب: میر متقی
سوالمیر تقی میر کا تعلق کس دبستان سے تھا؟
جواب:دبستان دہلی
سوال:میر کی جائداد پر کس نے قبضہ کر لیا تھا؟
جواب ، سوتیلے بھائیوں نے
سوال:میر تقی میر نے کہاں پرودیش پائی؟
جواب:دہلی میں ، لکنھو وہ شاعری کرتے ہوئے گئے تھے
سوال:میر تقی میر کہاں پیدا ہوئے؟
جواب: آگرہ (اکبر آباد ) میں
سوال:میر کی جنونی کیفیت کس وجہ سے ہوئی تھی؟
جواب: میر کی اپنے ماموں سراج الدین خان آرزو کی بد سلوکی کی وجہ سے جنونی کیفیت ہو گئی تھی
سوال:میر تقی میر کی شاعری کس بات کا آئینہ ہے؟
جواب:داخلی واردات اور پریشان حال دور
سوال:میر تقی بد دماغ اور مردم بیزار کیوں مشہور ہوئے؟
جواب: نازک طبع
سوال:میر تقی کس کے بلانے پر لکھنو گئے؟
جواب: آصف الدولہ
سوال:میر تقی کے اردو کے کتنے دیوان ہیں؟
جواب= 6
سوال:میر تقی میر کیا کہلاتے ہیں؟
جواب = شہنشائے غزل
سوال:ذکر میر کی زبان کون سی ہے؟
جواب: فارسی
اردو لیکچرار انٹرویو میں پوچھے جانے والے بہت ہی اہم سوال اللہ تعالی آپ لوگوں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچادیں آمین
ادب کیا ہے ؟
ادب عربی زبان سے نکلا ہوا لفظ ہے جس کے لُغَوی معنی شائستگی کی ہے یعنی خوب صورتی
لحاظ اور مروت کے ہیں۔ظہورِ اسلام سے قبل خوش بیانی کو اعلیٰ ادب کہا جاتا تھا۔اصطلاح میں وہ تحریریں جو انسانی افکار و خیالات اور جذبات و احساسات کی ترجمانی کریں ،اُنہیں ادب کہا جاتا ہے۔دوسرے الفاظ میں ادیبانہ اور شاعرانہ تحریروں مثلاََ داستان ،ناوِل،افسانہ،ڈراما،غزل، نظم،قصیدہ ،مثنوی ،مرثیہ،شہرِآشوب اور گیت وغیرہ کو ادب کہا جاتا ہے۔میتھیو آرنلڈ کے نزدیک''ادب تنقیدِ حیات ہے''
ادب کے عناصر :
شائستگی،نرمی ،گھلاوٹ،جذبات،گُداز، تخیل
اردو ادب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ان میں
(1)نظمیہ ادب ہے (2) دوسرا نثری ادب
ادب کی دو اقسام ہیں:
(1) افسانوی ادب (2) غیر افسانوی ادب
افسانوی ادب: داستان ،ناوِل ،افسانہ ،ڈراما
غیر افسانوی ادب: مضمون،مقالہ،آپ بیتی،سوانح عمری، انشائیہ،سفرنامہ،رپورتارژ وغیرہ