تنقیدی جائزہ کے کہتے ہیں؟
Critical review say?
’تنقید کا لفظ عربی زبان کے لفظ’نقذ سے بنا ہے جس کا مطلب ہے : کھرے کھونے میں تمیز ، جانچ ، پر کھ وغیرہ ۔ اس لحاظ سے ہم کسی چیز یا ادب وغیرہ پر تنقید کرتے ہوۓ اس کے اچھے باہر ے اور معیاری یا غیر معیاری ہونے کی سند پیش کر تے ہیں ، اس سارے عمل کو تنقیدی جائزہ کہتے ہیں۔
تنقیدی جائزہ اس حوالے سے بڑا اہم ہے کہ ہمیں اس کے ذریعے تحریر کی حقیقت اور مثالی بن کے بارے میں پتا پتا ہے۔ مصنف کہاں ٹھیک ہے اور کہاں غلط کس قدرمناسب کہ رہا ہے اور کس قدر اس کی سوچ پائین بہتر نہیں ۔اس جائز ے سے ہم کہانی اسبق وغیرہ کے پیغام کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں ۔ یہ نقید یا تنقیدی جائزہ گہرا نہ ہوتو ہم کسی فن پارے کی خوبی اور خرابی کو یح طور پر واضح نہیں کر سکتے اور اس کے اصل فائدے کو نہیں پا سکتے ۔ عام طور پر نصابی ضرورت کے مطابق ہم تنقیدی جائزے کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں:
مثلاً فنی فکری جائزہ ،قتنی جائزہ
فکری جائزہ: جب ہم کسی تحریر میں موجود خیالات اور افکار کے بارے میں اظہار کرتے ہیں مصنف کے پیغام اور بنیادی مقصد کو بیان کرتے ہیں اور اصلاح یا اخلاق کا کوئی پہلو نکالتے ہیں توا سے فکری جائزہ کہتے ہیں۔ (ب) فنی جائزہ: جب ہم کسی تحریر کی زبان کی خوبیاں بیان کرتے ہیں، مثلا زبان مشکل ہے یا آسان ، پیچیدہ ہے یا عام فہم اور محاورے یا مرکبات کا استعمال کیا گیا ہے، وغیرہ وغیرہ تو اسے فنی جائزہ کہتے ہیں ۔اسے مصنف کا اسلوب بھی بولتے ہیں فن اور زبان و بیان بھی کہتے میں۔ مریدنی جائزہ یہ ہے کہ اپنی بات کو قاری تک پہنچانے کے لیے لکھنے والے نے کیسی زبان کا سہارا لیا؟