خاکہ نگاری کی روایت
خاکہ نگاری کی روایت قیام پاکستان سے پہلے
اردو ادب میں خاکہ نگاری کی روایت کے حوالے سے کچھ مختصر معلومات ملاحظہ فرمائیں ۔
خاکہ نگاری کی تاریخ کچھ زیادہ قدیم نہیں۔ خاکہ نگار کے ابتدائی نمونے اردو اور فاری تاریخوں میں تلاش کئے جاسکتے ہیں لیکن ان میں موجود نمونوں کو کم خا کہ نہیں کہا جاسکتا۔ البتہ کہیں کہیں شعرائے عادات و فضائل و بال عدالتی اور نمونہ کلام کی جھلکیاں نظر آ جاتی ہیں۔ ان شاعروں کی رو سے صرف شعراء حضرات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ کیونکہ ان میں نگاروں کا ذکر ناپید ہے۔ ان تذکروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
تذکروں کے بعد محمد حسین آزاد کی تاریخ ادب "آب حیات" کی باری آتی ہے جن میں کسی تور خانے کی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔ ایک لحاظ سے محمد حسین آزاد پہلے تذکرہ نگار ہیں جنہوں نے افراد کا حلیہ عادات اطوار جذبات و خیال عقائد اور خامیوں و خوبیوں کو قدرے وضاحت سے پیش کیا ہے۔