امیر خسرو پہلا اردو شاعر
سب سے پھلا ارد وشاعر امیر خسرو دهلووی مولانا محمد حسین آزاد نے امیر خسرو گواردو غزل کا پہلا شاعر قرار دیا مگر مولوی عبدالحق کے نزدیک اس سے بھی پہلے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے کلام میں غزل کے ابتدائی نمونے ملتے ہیں۔ اگر چہ ان بزرگوں کے ہاں اردو غزل کی شکل مہم ہے اور اسے با قاعدہ غزل کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
2 - اردو کی پختگی کا زمانہ
امیر خسرو کے زمانہ سے لے کر دکن کے شعرائے اردو کے زمانہ تک ایک بہت البافاصلہ ہے۔ تقریبا یہ فاصلہ تین سو سال تک محیط ہے۔ مگر صورتحال یہ رہی کہ اتنے طویل عرصے میں زبان کے اعتبار سے کوئی نمایاں ترقی نہ ہو پائی لیکن پھر بھی یہی مدت اس کی نشو ونما اور مضبوطی کی کہی جاسکتی ہے۔ زبان اب تک غیر منظم حالت میں تھی اور قوت بلوچ اور وسعت کی اس کو خت ضرورت تھی۔ سب سے بڑی بات یھی کہ بلندانشا پردازی کی اغراض کیلئے اس کے افات میں یقینی اضافہ ہونا چاہئے تھا۔ اس وجہ سے مناسب فارسی الفاظ کو اس نے اپنی آغوش لسان میں بڑی بے تکلفی اور شوق سے جگہ دی۔
چنانچہ ملک جائسی (1540ء) کی "پدماوت" جو فارسی حروف میں تحریر ہوئی تھی ، اور کبیر (1518ء تا 1540ء) کے بھیجن اور بابا تلسی داس (1550ء تا 1624ء) کی تصانیف میں ایسے الفاظ بخوبی پتہ چلتے ہیں۔