Literature Urdu (Criticism) pdf
اردو تنقید کیا ہے؟ ( تحقیق و تنقید کا باہمی رشتہ)
ر تنقید عربی زبان کے لفظ "نقد" سے ماخوذ ہے، جس کے لغوی معنی " پر کھنے " یا " اچھے برے کا فرق معلوم کرنے کے آتے ہیں۔ تنقید " غیر انسانوی ادب " کا ایک اہم شعبہ ہے۔ تنقید کا مقصد تخلیقات کا پر کھنا، فنی خوبیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا اور اس کا صحیح فیصلہ کرنا ہے۔ انگریزی میں تنقید کے لیے (Criticism) آتا ہے، جس کے معنی انصاف کے ہیں۔
اس طرح ادبی تنقید اسے کہتے ہیں جس میں کسی فن پارے یا ادبی فن پارے کو سمجھنے اور اس پر غور کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ اس کی اچھائیوں اور برائیوں کو جانچنے اور اس کی قدر و قیمت کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہو۔ یعنی تحقید یہ بتاتی ہے کہ اس میں اچھا کیا ہے ؟ اور برا کیا ہے؟
لیکن ان دونوں کے درمیان ایک اور بھی شے ہے جو اس پر غور کرتی ہے کہ فنکار کون ہے ؟ کہاں کا رہنے والا ہے ؟ کہاں پیدا ہوا؟ اور یہ فن پارہ ،کب، کن حالات میں اور کن اسباب کی وجہ سے وجود میں آیا؟ اس کا نام " تحقیق " ہے۔ اور تحقیق کے معنی ہیں "سچ کی تلاش "کرنا۔
فن پارے میں چھان بین ضروری ہے ، مثلاوہ فن پارہ شعر ہے تو یہ کھوج کرنی پڑتی ہے کہ اس کی پہلی شکل کیا تھی۔ بعد میں شاعر نے اس میں ردو بدل کیا۔ محقق جس کو تحقیق کرنے والا کہتے ہیں ، وہ ان سب باتوں کا پتہ لگاتا ہے۔ تحقیق نہ ہو تو تنقید کی بنیاد کھو کھلی رہتی ہے۔ تنقید ادب کی تمام اصناف یعنی "شاعری"، " افسانہ نگاری "، " ناول نگاری "، " ڈرامہ نگاری " اور " تنقید نگاری " سے پورا تعلق رکھتی ہے۔