افسانوی ادب
Urdu Fiction
اردو ادب میں افسانوی ادب سے کیا مراد ہے
1) افسانوی ادب کی تعریف کریں
جواب : ایسی اصناف جن میں کہانی کا عناصر پایا جائے ان کو افسانوی ادب کہا جاتا ہے
مثال: ناول،افسانہ، ڈرامہ
2) داستان میں زمان و مکان کے بعد سے کیا مراد ہے
جواب: زمان و مکاں بھی مختصر افسانے کی بنیادی خصوصیت ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ افسانے کے واقعات اور وقت میں مطابقت ہو۔ واقعات اور وقت میں عدم مطابقت کا نتیجہ یہ ہوگا کہ افسانہ تضاد کاشکار ہوجائے گا
3) مثالی کردار سے کیا مراد ہے
جواب: داستان میں مرکزی کرداروں کے علاوہ مثالی کردار و عناصر بھی ہوتے ہیں جیسے جن۔پری۔دیو۔جل پری۔اڑنے والے گھوڑے۔جادوئی ٹوپی۔نقش تعویز ۔اڑنے والے قالین۔ جادوئی تلوار ،تیر وغیرہ جن کا ہماری عام فطری زندگی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔یہ غیر فطری عناصر ہی داستانوں کا اہم سرمایا ہیں اور ان ہی سے ہماری داستانیں پہچانی جاتی ہیں۔اسی سے داستان کی حیرت انگیز دنیا آباد ہوتی ہے اور داستان کو دوسری اصناف سے ممیز کرتی ہے۔
4) پلاٹ کی تعریف کریں
جواب : پلاٹ دراصل کسی ناول یا افسانے میں واقعات کے پیش کرنے کی ترتیب کو کہتے ہںے۔ کہ کونسا واقعہ کب پیش کرنا ہںے یہ کس کہانی کے پیش کرنے کا ایک خاکہ ہںے مختصر طور پر واقعاتی ترتیب کو کہتے ہیں
5) گوتم نیلمبر اور گوہر مرزا کس ناول کے کردار ہیں
جواب : گوتم نیلمبر (آگ کا دریا)
گوہر مرزا ( امراؤ جان ادا )
6) مراۃ العروس کے لغوی مطلب
جواب : دولہن کا شیشہ
7) کہانی کی دو قدیم اصناف بتائیں
جواب: داستان،ناول،افسانہ
8) حج اکبر اور نر ناری کے مصنف بتائیں
جواب: حج اکبر ( پریم چند )
نر ناری ( انتظار حسین )
9) ہریالی بیگم اور منگوکوچوان
کن فن پاروں کے کردار ہیں
جواب : منگو کوچوان ( نیا قانون)
ہریالی بیگم ( فسانہ مبتلا )
10) اردو افسانے کی روایت اور افسانے کی حمایت میں کے مصنف بتائیں
جواب : اردو افسانے کی روایت
( مرزا حامد بیگ)
اردو افسانے کی حمایت میں
( شمس الرحمن فاروقی )